دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
یورپین یونین پارلیمنٹ کے الیکشن 6سے 9جون کومنعقد ہوں گے
No image برسلز(کشیر رپورٹ)یورپی یونین میں شامل یورپی ملکوں کی مشترکہ یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے الیکشن اس سال6سے 9جون کو منعقد ہوں گے جس میں یورپئین پارلیمنٹ کی 705نشستوں کے لئے یورپی ملکوں کے40کروڑ سے زائد ووٹر اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔یورپئین یونین پارلیمنٹ کے الیکشن کے لئے ووٹروں میں جوش پایا جا رہا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ یورپی یونین کی پالیسیوں میں پیش رفت کے لئے یہ الیکشن اہمیت کے حامل ہیں۔ایک سروے کے مطابق یورپی ملکوں کے ووٹروں کا خیال ہے کہ کئی ایسے مسائل ہیں جو ملکی سطح کے بجائے یورپی یونین کی سطح پہ ہی حل کئے جا سکتے ہیں۔
یورپی یونین پارلیمنٹ الیکشن میںیورپی یونین کی10سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں جن میں یورپین پیپلز پارٹی، پارٹی آف یورپین سوشیالسٹ،الائینس آف لبرلز اینڈ ڈیموکریٹس فار یورپ پارٹی،یورپین ڈیمو کریٹک پارٹی،یورپین گرین پارٹی،یورپین فری الائینس،آئیڈنٹیٹی اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی ، یورپین کنزرویٹیو اینڈ ریفارمز پارٹی ،پارٹی آف یورپین لیفٹ اور یورپین کرسچن پولیٹیکل موومنٹ شامل ہیں۔یورپین پارلیمنٹ کے ممبران کا انتخاب براہ راست ووٹوں سے ہوتا ہے اور اس کشیرملکی اسمبلی کے ارکان یورپی یونین کی سطح پہ یورپی یونین کے شہریوں کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔یورپین پارلیمنٹ کے الیکشن ہر5سال بعد منعقد ہوتے ہیں۔برطانیہ کے اخراج کے بعد یورپی یونین کے رکن ممالک کی تعداد27ہے۔
واپس کریں