دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جنگلی سور مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے، آزاد کشمیر میں بھی گزشتہ چند سال سے جنگلی سور پائے جاتے ہیں
No image مظفرآ باد( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں بھی جنگلی سور پہنچ گئے ہیں ۔ سور کی نسل بہت تیزی سے بڑہتی ہیں ۔ آزاد کشمیر میں بھی گزشتہ چند سال سے جنگلی سور پائے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر کے لولاب علاقے میں جنگلی سور دیکھے گئے ہیں۔ جنگلی سور پنجاب اور پنجاب کے ملحقہ جموں کے میدانی علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اس کی ایک بڑی وجہ موسمیاتی تغیر بھی ہے۔ جموں کے میدانی علاقے سے بلند و بالا اور طویل فاصلے کے پہاڑی علاقوں سے گزر کر جنگلی سور کا وادی کشمیر پہنچنا حیران کن ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اس کی موجودگی ہندوستانی فوج کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے ۔ ہندوستانی فوج میں شامل کئی ہندو طبقات اور دیگر چند اقوام کے فوجی سور کا گوشت کھاتے ہیں ۔
آزاد کشمیر میں بھی گزشتہ چند سال سے جنگلی سور پائے جا رہے ہیں اور ان کی وجہ سے فصلوں ، باغات کو بہت نقصان ہو رہا ہے۔ یہ جنگلی سور اسلا م آباد علاقے میں ہی پائے جاتے تھے لیکن گزشتہ چند سال سے سے مری سے ہوتے ہوئے دریائے جہلم عبور کر کے آزاد کشمیر بھی پہنچ گئے ہیں۔اس سے پہلے کے ان کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو جائے، ان کے خاتمے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ کئی علاقوں میں ان جنگلی سوروں کی وجہ سے کھیتی باڑی ختم ہو کر رہ گئی ہے۔
واپس کریں