دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ممتاز بینکار شاہد میر بنک آف آزاد جموں وکشمیر کے صدر/سی ای او تعینات، پہلی بار کسی ریاستی شخصیت کو کشمیر بنک کا صدر/سی ای او مقرر کیا گیا ہے
No image مظفر آباد( کشیر رپورٹ)ممتاز بینکار شاہد میر کو بنک آف آزاد جموں وکشمیر کا صدر/سی ای او تعینات کیا گیا ہے۔ شاہد میر نے آزاد جموں وکشمیر بنک کے صدر/سی ای او کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔یہ بنک آف آزاد جموں وکشمیر کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ جب ریاست جموں وکشمیر کی کسی شخصیت کو کشمیر بنک کے صدر/سی ای او کے عہدے پہ فائز کیا گیا ہے۔شاہد میر بنک آف آزاد جموں وکشمیر کے ایک قابل اور تجربہ کار افسرہیں اور کشمیر بنک کی نمایاں ترقی میں ان کا اہم کردار ہے۔ ان کا تعلق مظفر آباد سے ہے۔
واپس کریں