دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
رزمک جنوبی وزیر ستان میں دہشت گردوں کا نصب بم پھٹنے سے پاک فوج کا ایک افسر اور 5 سپاہی شہید
No image راولپنڈی۔ جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں کے بم دھماکے میں ایک افسر اور 5 سپاہی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کی طرف سے بم دھماکے کا یہ واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ہوا۔دھماکے میں 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق، 37 سالہ نائب صوبیدار ریاض احمد، 44 سالہ نائب صوبیدار شکیل آزاد، 36 سالہ حوالدار یونس خان، 37 سالہ نائیک محمد ندیم اور 30 سالہ لانس نائیک عصمت اللہ شہید ہوئے۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔افغانستان میں انڈیا کی معاونت سے پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے گروپوں کے اتحاد کے بعد پاکستان کے قائلی علاقوں میں فوج پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انڈیا نے افغانستان میں دہشت گردوں کے اس اتحاد کے لئے ایک ملین امریکی ڈالر دیئے تھے۔
واپس کریں