دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بحیرہ عرب میں ہندوستانی بحری جہاز ڈرون حملے میں تباہ، بحری جہاز سعودی عرب سے خام تیل لیجا رہا تھا
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ) ہندوستان کا ایک تجارتی بحری جہاز بحیرہ عرب میں ڈرون حملے میں تباہ ہو گیا، یہ جہاز سعودی عرب سے خام تیل لے کر ہندوستانی شہر بنگلور جا رہا تھا۔ عملے کے 22ارکان کو تباہ ہونے والی بحری جہاز سے نکال لیا گیا۔ڈرون حملے سے بحری جہاز میں دھماکہ ہوا اور اس میں شدید آگ لگ گئی۔عملے کے 22 ارکان میں سے 21 ہندوستانی ہیں جبکہ ایک نیپالی شہری ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی علاقوں میں وحشیانہ حملوں کے دوران یمن کے حوثی قبائل نے سمندری علاقے میں بحری تجارتی جہازوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں اب تک متعدد جہاز تباہ ہوئے ہیں۔
واپس کریں