دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ممتاز کشمیری حریت رہنما پروفیسر نذیر احمد شال انگلینڈ میں شدید علیل، ہسپتال میں زیر علاج
No image لندن ( کشیر رپورٹ) برطانیہ میں مقیم مقبوضہ کشمیر کے ممتاز حریت رہنما پروفیسر نذیر احمد شال سخت علیل ہیں ۔لندن کے سلائو علاقے میں مقیم پروفیسر نذیر احمد شال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پروفیسر نذیر احمد شال کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہمولہ سے ہے۔پروفیسر نذیر احمد شال طویل عرصہ سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کے سرگرم رہنما ہیں ۔ متعدد کشمیری شخصیات نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔پروفیسر نذیر احمد شال انگلینڈ، یورپ میں کشمیر کاز کے لئے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔
واپس کریں