دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیر کا دیرینہ تنازع حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن نہیں آ سکتا، مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
No image نیو یارک( کشیر رپورٹ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کشمیر کا دیرینہ تنازع حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن نہیں آ سکتا۔ جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی یک طرفہ اور غیر قانونی بھارتی کوششوں کی مذمت کی اور کہا کہ یک طرفہ اور غیر قانونی بھارتی کوشش سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یہ بات اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر کا دورے کے موقع پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے موقف کا بھی اعادہ کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا دیرپا حل دو ریاستی حل میں ہے، سیکریٹری جنرل غزہ میں جارحیت فوری رکوانے کے لیے عالمی برادری کو متحرک کریں۔آرمی چیف نے دانستہ نشانہ بنائے جانے والے فلسطینیوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے آرمی چیف کی یو این ہیڈکوارٹر آمد پر ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور شکریہ ادا کیا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عالمی امن و استحکام کے لیے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستوں کے تعاون کو سراہا۔آرمی چیف جنرل عاصم ان دنوں امریکہ کے سرکاری دورے پہ ہیں۔قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سیکریٹری آف اسٹیٹ، ڈیفنس سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے بھی ملاقاتیں کیں۔
واپس کریں