دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سپریم کورٹ کے فیصلے پہ الیکشن کمیشن میں آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے35جموں 2کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی
No image مظفرآباد( کشیر رپورٹ)آزاد کشمیرسپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کی طرف سے آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے35جموں2کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل 8دسمبر سے جاری ہے۔ مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقہ ایل اے35جموں2 سے 2021کے الیکشن میں ' پی ٹی آئی ' کے امیدوار مقبول احمد گجر کو کامیاب قرار دیا گیا تھا، مقبول احمد گجر نے 18934 ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ ان کے قریبی مدمقابل مسلم لیگ ن کے چودھری محمد اسماعیل نے16855 ووٹ حاصل کئے تھے۔
ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے15دسمبر کو جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ معزز عدالت العظمی آزادجموں وکشمیر کے فیصلہ کی روشنی میں حلقہ ایل اے۔35جموں۔2کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل 08دسمبر2023سے مسلسل جاری ہے۔ مجاز اتھارٹی نے گنتی پر مامور آفیسران کی گنتی مکمل ہونے تک آئندہ سرکاری تعطیلات بھی منسوخ کر دی ہیں اور گنتی مطابق فیصلہ عدالت العظمی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واپس کریں