دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیر کا دیرینہ مسئلہ اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور متعلقہ دو طرفہ معاہدوں کے مطابق پرامن اور مناسب طریقے سے حل کیا جائے۔چینی وزارت خارجہ
No image بیجنگ( کشیر رپورٹ) چین نے ہندوستانی سپریم کورٹ کے کشمیر پر فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کشمیر کے مسئلہ پر چین کا موقف واضح اور مضبوط ہے، چین نے مطالبہ کیا کہ کشمیر کا دیرینہ مسئلہ اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور متعلقہ دو طرفہ معاہدوں کے مطابق پرامن اور مناسب طریقے سے حل کیا جائے۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان مائوننگ نے بدھ کے روز کہا کہ آرٹیکل 370 پر ہندوستان کی سپریم کورٹ کے فیصلے سے کشمیر کے مسئلے اور ہندوستان-چین سرحد کے مغربی حصے پر اس کے دعوے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ کشمیر کے مسئلہ پر چین کا موقف واضح اور مضبوط رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور متعلقہ دو طرفہ معاہدوں کے مطابق پرامن اور مناسب طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ چین نے کبھی بھی کشمیر کو ہندوستانی مرکز کے زیر انتظام علاقے کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ جسے بھارت نے یک طرفہ اور غیر قانونی طریقے سے بنایا ہے۔چین کی سرکاری میڈیا کمپنی کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ننگ نے کہا کہ بھارت کے عدالتی فیصلے سے بھارت چین سرحد کے مغربی حصے کے حقائق نہیں بدلیں گے اور یہ ہمیشہ چین کا ہی رہا ہے۔
واپس کریں