دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیراعظم پاکستان کا مظفر آباد میں یادگار شہدا کا دورہ، شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پھولوں کی چادر چڑھائی
No image مظفرآباد، 14 دسمبر (اے پی پی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جمعرات کو یادگار شہدا کا دورہ کیا اور جموں و کشمیر کی تحریک آزادی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مسلح افواج کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔وزیراعظم کاکڑ کو آزاد جموں و کشمیر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم اپنے دو روزہ دورے پر یہاں پہنچے جہاں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم پاکستان نے جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کی توثیق کے تناظر میں جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد کا دورہ کیا۔
واپس کریں