دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ منظور، ہتک عزت سمیت 4ایکٹ سٹینڈنگ کمیٹیز کے سپرد
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)13دسمبر2023۔آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید نے مسودہ قانون The Azad Jammu and Kashmir Local Government (Amendment) Act, 2023ایوان میں پیش کیا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ وزیرقانون و پارلیمانی امورمیاں عبدالوحیدنے مسودات قانون پیش کرنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی قانون جو مفادعامہ کے خلاف ہوگا وہ نہ پیش کریں گے اور نہ ہی منظورہوگا۔
آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپییکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقدہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید نے مسودات قانون
The Control of Narcotics Substances (Amendment) Act, 2021
،
The Azad Jammu and Kashmir Defamation Act, 2021
،
The Azad Jammu and Kashmir Power Crushers (Installation, Operation and Regulation) Act, 2022.
اور
The Azad Jammu and Kashmir Flood Plain Regulation Act, 2022.
ایوان نے پیش کیے جنہیں اسٹینڈنگ کمیٹیز کے سپرد کر دیا گیا۔

آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی سپلیمنٹری گرانٹ برائے مالی سال2023-24(از عرصہ01-07-2023تا09-12-2023) کے مطالبات زر (مشمولہ) پیش کیے جنہیں ایوان نے منظور کرلیا۔ سپیکر اسمبلی نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔

واپس کریں