دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پہ امریکہ روانہ
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اتوار کو سرکاری دورے پہ امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔ یہ ان کا آرمی چیف کی حیثیت سے امریکہ کا پہلا دورہ ہے۔ جنرل عاصم منیر اپنے اس سرکاری دورے کے موقع پر امریکہ کے سنیئر فوجی اور حکومتی عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔آرمی چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں کے تعلقات میں اضافے کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
واپس کریں