دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
' را' نے پاکستان میں مقیم ہندوستان کے مطلوب48افراد میں سے 22کو قتل کرایا ہے۔ ہندوستانی میڈیا میں شائع رپورٹ
No image نئی دہلی ( کشیر رپورٹ) ہندوستان نے کینیڈا میں خالصتان تحریک کے ایک سکھ رہنماہردیپ سنگھ نجر کو قتل کرانے اور امریکہ میں خالصتان تحریک کے ایک اہم رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرانے کی ناکام سازش بے نقاب ہونے کی صورتحال میں اب دعوی کیا ہے کہ اس نے پاکستان میں مقیم پنے مطلوب48افراد میں سے22افراد کو اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ذریعے قتل کرایا ہے۔ ہندوستانی میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی انٹیلی جنس ایجنسی ' را' نے پاکستان میں مقیم 22افراد کو قتل کرایا ہے جو ان48افراد میں شامل ہیں جو ہندوستان کو مطلوب ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے مطلوب ان افراد میں دائود ابراہیم،حافظ محمد سعید،مسعود اظہر،ٹائیگر میمن اور مقبوضہ کشمیر کی فریڈم فائٹر تنظیم حزب المجاہدین کے لیڈر سید صلاح الدین بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ' را' نے حنظلہ عدنان کو کراچی میں قتل کرایا جو بقول ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے ادھم پور علاقے میں ' بی ایس ایف' کے قافلے پر حملے کا ماسٹر مائینڈ تھا۔اس کے علاوہ پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ مولانا رحیم کو بھی کراچی میںقتل کرایا گیا، خواجہ شاہد کو آزاد کشمیر میں قتل کرایا جوجموں کے فوجی کیمپ پر حملے میں ملوث تھا، زاہد مستری جو قندھار طیارہ ہائی جیک میں ملوث تھا،خالصتان تحریک کا رہنماپرمجیت سنگھ پنجواد قتل کرایا، ملا برہور جس نے ہندوستانی جاسوس، دہشت گرد ر کلبھوشن جادھو کو اغوا کیا تھا اور شاہد لطیف جس نے بقول ہندوستان پٹھان کوٹ ایئر فورس بیس پر حملہ کرایا تھا۔
واپس کریں