دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان نے میرے شوہر، بیٹو ں کو جلا کر مار دیا، اب گھر کو تحویل میں لیا جا رہا ہے،مجھے کوئی پرواہ نہیں، ہندوستان نے ہمارا چھوڑا ہی کیا ہے۔ دلیر ضعیف کشمیری خاتون کی وڈیو وائرل
No image سرینگر ( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ میں ہندوستانی حکام نے آج مزید ایک گھر کو مستقل طورپر سرکاری تحویل میں لے لیا ۔ ہندوستانی حکام نے فورسز کی مدد سے مکان پہ قبضہ کرنے کی کاروائی کے دوران گھر کی مالکہ ایک ضعیف کشمیری خاتون اور اس کی بیٹی کو گھر سے باہر نکال دیا۔اس واقعہ کی ایک وڈیو ٹوئٹر پہ وائرل ہوئی ہے۔ تقریبا سوا منٹ کی اس وڈیو میں گھر کی مالک دلیر ضعیف کشمیری خاتون نے کہا کہ
'' میرے شوہر اور بیٹوں کو بھی دشمن ( ہندوستان ) نے جلا کر مار دیا، ہم کس مصیبت سے کھانے کا بندوبست کرتے ہیں، اب ہمارا گھر سرکاری تحویل میں لے رہے ہیں، کوئی بات نہیں، ہندوستان کے بدترین بھیانک مظالم کے سامنے ہمارے گھر کو بھی سرکاری تحویل میں لینا کوئی بڑی بات نہیں، اس کی مجھے کوئی فکر نہیں ،ہمارا چھوڑا ہی کیا ہے''۔
کشمیریوں کے خلاف ہندوستان کے بھیانک انسانیت سوز مظالم کی ایک مثال پہ مبنی اس دلخراش وڈیو کو بڑی تعداد میں لوگ دیکھ رہے ہیں ۔ فوجی کاروائیوں، تشدد، قتل و غارت گری، گرفتاریوں ، قید سمیت جبر، ظلم و ستم کا کون سا حربہ ہے جو ہندوستان کشمیریوں کے خلاف نہیں آزما رہا، کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں اقلیت میں تبدیل کرنے کے اقدامات کے ساتھ ہی کشمیریوں کے گھروں کو سرکاری تحویل میں لینے کا سلسلہ بھی جاری،اقوام متحدہ، عالمی برادری ہندوستان کے ان انسانیت سوز مظالم کا سختی سے نوٹس لے۔

وڈیو کا لنک
https://twitter.com/khankhan78909/status/1732460429077868546



واپس کریں