دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسلم دشمنی کا روئیہ رکھتی ہیں، مسلمان ہندوستان کی سب سے پسماندہ قوم اور ہر شعبے میں دلتوں سے بھی پیچھے ہیں۔ صدرجمعیت علما ہند مولانا سید ارشدمدنی
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ) جمعیت علما ہندکے صدرمولانا سید ارشدمدنی نے کہا کہ ہندوستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی1947سے ہی یہی پالیسی چلی آ رہی ہے کہ مسلمانوں کو اپنے پیروں پر کھڑانہ ہونے دیا دی جائے،ہندوستان میں مسلمان سب سے پسماندہ قوم ہیں ، یہاں تک کہ مسلمان ہر شعبہ میں دلتوں سے بھی پیچھے ہیں۔ جمعیت علما ہندکی ایک تقریب سے خطاب میںمولانا سید ارشدمدنی نے کہا کہ ' لو جہاد ' کا نعرہ ہندو مسلمانوں کے خلاف انتقامی حربے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اگر کوئی مسلمان لڑکا کسی ہندولڑکی سے شادی کرے تو اس لڑکے کے پورے خاندان کو بھی جیل میں بند کر دیا جاتا ہے جبکہ اگر کوئی ہندو لڑکا کسی مسلمان لڑکی سے شادی کرے تو ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت مسلمانوں کے مفاد کو اہمیت نہیں دیتی بلکہ تمام سیاسی جماعتیں مسلمانوں کے خلاف ایک ہی جیسی مخالفانہ پالیسی رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے75سال بعد بھی مسلمان ملک کی سب سے پسماندہ قوم ہیں، یہاں تک کہ وہ ہر شعبہ میں دلتوں سے بھی پیچھے ہیں انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد ارباب اقتدار کی ایک طے شدہ پالیسی کے تحت مسلمانوں کو تعلیمی اورمعاشی میدان سے باہر کردیا سچرکمیٹی کی رپورٹ اس کی شہادت دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لئے لازم ہے کہ وہ ہر طرح کی مشکلات، نامصائب حالات کے باوجود اپنے بچوں کو جدید تعلیم دلائیں ورنہ ہندوستان میں مسلمان نیست ونابود ہو جائیں گے۔
تقریب میں جمعیت علما ہند کے ناظم عمومی مفتی سید معصوم ثاقب،مولانا محمد مسلم قاسمی صدرجمعیت علمادہلی، مولانا محمد ہارون قاسمی صدرجمعیت علمامتحدہ پنجاب، مفتی عبدالرازق ناظم اعلی جمعیت علماصوبہ دہلی، مولانا سیدازہرمدنی ناظم اصلاح معاشرہ جمعیت علما ہند، مولانا حکیم الدین ہریانہ، مولانا محمد عمرصدرجنوب دہلی، مولانا محمد انتظارحسین صدرضلع چاندنی چوک، مولانا محمد الیاس امیرشریعت متحدہ پنجاب، مفتی نظام الدین نائب صدرجمعیت علما دہلی، قاری دلشادقمرجمعیت علمادہلی،مولانا محمد فرقان قاسمی خازن جمعیت علما دہلی وغیرہ معززعلماکرام وذمہ داران جمعیت علما شامل تھے۔
واپس کریں