دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے تھرڈ پارٹی ایکٹ کا بم تیار کیا،خاتمے کے باوجود تھرڈ پارٹی ایکٹ محکمہ تعلیم میں نافذ رہے گا،سابق وزرائے اعظم کی مراعات کے لیگل کور کے لئے بل اسمبلی میں پیش کیا۔۔ترجمان وزیر اعظم عبدالماجد خان
مظفرآباد (پی آئی ڈی) 1 دسمبر 2023۔ترجمان آزادکشمیر حکومت و وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف این ٹی ایس کو جواز بنا کر لغو پروپیگنڈہ افسوسنا ک ہے۔ حکومت میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ 2016 سے 2021 تک سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے دور میں سابقہ طریقہ کار سے ہی ریکریوٹمنٹ کی جاتی رہی ہیں۔ سابق وزیراعظم نے اپنے دور حکومت کے آخری ایام میں نئی حکومتوں کے لیے تھرڈ پارٹی ایکٹ کا بم تیار کیا۔ تھرڈ پارٹی ایکٹ کی وجہ سے آج تک کوئی بھرتی نہیں ہوسکی۔ سوشل میڈیا پر غیرمصدقہ حقائق سے بدامنی پھیلانے کی کوشش نہ کی جائے۔ احتساب کا نظام مزید مضبوط بنانے جارہے ہیں، حکومت عوامی فلاح کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔قانون کی بالادستی کو ہرممکن یقینی بنایا جائے گا۔ ترجمان آزادکشمیر حکومت و وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے پی آئی ڈی ڈیجییٹل فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس بحال ہے اور یہ تھرڈ پارٹی ایکٹ کے خاتمے کے باوجود محکمہ تعلیم میں تھرڈ پارٹی ایکٹ نافذالعمل رہے گا۔بھرتیاں میرٹ کی بالادستی کو ملحوض خاطر رکھتے ہوئے کی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ سابق وزرائے اعظم کی مراعات کے حوالے سے ایک آرڈیننس کی مدت ختم ہونے پر اسے لیگل کور دینے کے لیے اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔ بلاجواز پروپیگنڈوں سے عوام میں تاثر عام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ شاید حکومت این ٹی ایس کو ختم کرنے جارہی ہے جو کہ برخلاف حقائق ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیحی میرٹ کا فروغ ہے۔ موجودہ اتحادی حکومت میرٹ کی بالادستی کے لیے مشکل فیصلے کرتی رہے گی۔ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی قیادت میں اتحادی حکومت کی ترجیحات میں احتساب کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کے اغراض میں قانون کی عملداری، سربلندی اور پاسداری کو ہر صورت یقینی بناناہے۔انھوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پروپیگنڈہ کرنے والے سے کہوں گا کہ غیرمصدقہ احقائق کے ذریعے بدامنی پھیلانیکی کوشش نہ کی جائے۔ یہ اتحادی حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائے گی جو عوامی مفاد کے مغائر ہو۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق آئین کی بالادستی کو ہر ممکن یقینی بنانے کے لیے مسلسل اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ وزیراعظم اور کابینہ آئین کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے عوام کو ہر ممکن ریلیف مہیا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
واپس کریں