دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر اسمبلی اجلاس، وزراء کی تنخواہوں، الائونسز اور مراعات میں اضافے سمیت7مسودات قانون مجلس منتخبہ کے سپرد
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)30نومبر2023۔آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے روز ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ایوان میں سابق وزیرحکومت سیدمنظور شاہ، سابق سیکرٹری حکومت ڈاکٹر محمودالحسن راجہ،موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائروقار احمد نور کے والد،سابق وزیرچوہدری پرویز اشرف کی والدہ، وزیرحکومت سردارفہیم اخترربانی کے بھائی اور دیگر فوت شدگان کے بلندی درجات کیلئے ایوان میں فاتحہ خوانی کی گئی۔ ڈپٹی سپیکر نے رواں اجلاس کیلئے ممبران اسمبلی پیر مظہرسعید، محترمہ شاہدہ صغیر اورسردارحسن ابراہیم پر مشتمل پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا۔ایوان میں وزیرقانون و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید نے مسودات قانون
The Azad Jammu and Kashmir Discretionary Appointments (Terms and Conditions of Service) Ordinance,2023.
مسودہ قانون
The Azad Jammu and Kashmir University of Bhimber Ordinance,2023.
مسودہ قانون
The Azad Jammu and Kashmir Governmnet Buildings (Management, Control and Allotment)Act,2023.
مسودہ قانون
The Azad Jammu and Kashmir Ministers(Salaries, Allowances and Privileges) (Amendment) Act, 2023.
مسودہ قانون
The Azad Jammu and Kashmir Employees Service Association (Registration and Regulation) (Amendment) Act, 2023.
مسودہ قانون
The Prime Minister Inspection and Implementation Comission (Amendment) Act, 2023.
مسودہ قانون
The Azad Jammu and Kashmir Recruitment (Through Third Party)(Amendment) Act,2023
ایوان میں پیش کیے جنہیں ایوان نے مجلس منتخبہ کے سپردکردیا۔

واپس کریں