دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ریچھ پکڑا گیا، LOCپہ ہندوستانی فوج کی نصب باڑ سے کشمیر کے جنگلی جانور شدید متاثر
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں ایک ریچھ کو زندہ پکڑا گیا ہے جو اس علاقے میں کئی ہفتوں سے دیکھا جا رہا تھا۔وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے کئی ہفتوں کی کوشش کے بعد منگل اور بدھ کی درمیانی رات احمد شریف گائوں کے قریب سے کالے رنگ کے اس ریچھ کو پکڑا۔واضح رہے کہ ہندوستانی فوج نے کشمیر کو غیر فطری طور پر تقسیم کرنے والی سیز فائر لائین پہ خار دار تاروں کی اونچی باڑ نصب کی ہے جس کی وجہ سے جنگلی جانوروں کی نقل و حرکت کے علاقے محدود ہو گئے ہیں اور وہ انسانی آبادیوں کی طرف آ جاتے ہیں۔ہندوستانی فوج کی طرف سے سیز فائر لائیں(LOC) پہ نصب اس باڑ کی وجہ سے کئی اقسام کے جنگلی جانوروں کے قدرتی علاقے محدود ہو گئے ہیں اور اس وجہ سے کشمیر کے جنگلی جانور، جنگلی حیات بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کا ضلع بانڈی پورہ کشمیر کو غیر فطری اور کشمیریوں کو غیر انسانی طور پر تقسیم کرنے والی لائین آف کنٹرول سے ملحقہ ہے۔ ضلع بانڈی پورہ کے ساتھ ، سیز فائر لائین کے پار آزاد کشمیر کا ضلع نیلم ویلی اور گلگت بلتستان کا ضلع استور واقع ہے۔


واپس کریں