دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جموں ورکنگ بائونڈری پہ فائرنگ کا تبادلہ، ہندوستانی سرحدی فوج کا ایک اہلکار ہلاک
No image جموں ( کشیر رپورٹ)ہندوستانی سرحدی فوج ' بی ایس ایف' نے کہا ہے کہ سامبا ضلع کے رام گڑھ سیکٹر میں پاکستان رینجرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ' بی ایس ایف' کا ایک ہیڈ کانسٹیبل مارا گیا ہے۔جموں کی ورکنگ بائونڈری پہ 18اکتوبر سے فائرنگ کے تبادلے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔جموں میں ' بی ایس ایف' نے ایک بیان میں کہا کہ 8اور9نومبر کی درمیانی رات فائرنگ کے تبادلے کا واقعہ ہوا۔فائرنگ میں میزورام کا پچاس سالہ لالفام کما زخمی ہوا اور بعد میں ہسپتال میں چل بسا۔
واپس کریں