دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان کی طرف سے افغانستان پر الزام لگانا اپنی ذمہ داری سے گریز ہے۔ افغانستان میں متعین چین کے سفیر کا بیان
No image کابل( کشیر رپورٹ) چین نے افغانستان سے متعلق پاکستان کے الزامات کے جواب میں افغانستان کے موقف کو درست قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان ملک کو محفوظ بنانے کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کرنے پہ توجہ دے۔ افغانستان میںمتعین چین کے سفیر زہو زنگ نے ٹوئٹر پہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیٹو کے انخلا کے بعد افغانستان خطے کا ایک پرامن ملک ہے اور چین کو افغانستان کی سلامتی پر یقین ہے۔چین کے سفیر نے کہا کہ جس طرح طالبان نے اپنے ہاتھوں سے افغانستان کو محفوظ بنایا اسی طرح پاکستان بھی ذمہ دار ہے اور دوسروں پر الزام لگانا ذمہ داری سے گریز ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سیکورٹی فورسز اور دفاعی تنصیبات پر حملے کرنے والے دہشت گرد گروپوں کے ٹھکانے افغانستان میں موجود ہیں جہاں ان دہشت گرد تنظیموں کے اعلی کمانڈر بھی موجود ہیں اور وہ افغانستان سے ہی پاکستان میں دہشت گرد حملے کراتے ہیں۔

واپس کریں