دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جاگراں ہائیڈل پاور پراجیکٹ فیزii- کی بروقت تکمیل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ داؤد بریچ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر
No image نیلم(پی آئی ڈی) مورخہ 07نومبر 2023۔چیف سیکرٹری آزاد کشمیر محمد داؤد بریچ نے منگل کے روزجاگراںہائیڈل پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے فیزi-کا جائزہ لیا اور فیزii- کے جاری تعمیراتی کام کاموقع پر تفصیلی معائنہ کیا۔چیف سیکرٹری آزاد کشمیر محمد داؤد بریچ نے ہائیڈل پاور پراجیکٹ جاگراں فیزii-میں تأخیرکی وجوہات ،بروقت تکمیل کیلئے حائل رکاوٹوں کی نشاندہی اور ان کے حل کیلئے درکار وسائل کے حوالے سے کٹن کالونی میں جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری توانائی و آبی وسائل ظفر محمود خان، سیکرٹری بورڈ آف ریونیو خواجہ اعجاز احمد بھی موجود تھے۔ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کو مینجنگ ڈائریکٹر پی ڈی او آزاد کشمیرخواجہ مسعودقادر،چیف انجینئیر/پراجیکٹ ڈائریکٹرجاگراں فیزii- شاہد اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹرسول جواد عثمانی نے منصوبے کے تعمیراتی کام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میںچیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے منصوبے کی بروقت تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنے کیلئے درکار وسائل پر غورکرنے کے بعدمتعلقہ افراد کو موقع پرہدایات جاری کیں۔ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے جاگراںہائیڈل پاور پراجیکٹ فیزii- کو میعاد کے اندر مکمل کرنے کیلئے فوری طور پرنظر ثانی پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے کہاکہ جاگراں ہائیڈل پاور پراجیکٹ فیزii- کی بروقت تکمیل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کیلئے ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔ منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ انہوں نے پی ڈی او حکام،JVکنٹرکٹرز کے نمائندوں و دیگر سٹیک ہولڈرز کو بہتر رابطہ کاری کے ساتھ کا م کی رفتار کو تیزکرنے کی ہدایت کی۔ضلعی انتظامیہ کو میٹیریل کی بروقت سپلائی کیلئے فرم کودرکار تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ہیوی مکینیکل ایکوپمنٹ کی ترسیل کیلئے درکار پل اور سڑک کی کشادگی کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ، ایس پی خواجہ محمد صدیق، چیف انجینئیر سی ڈی او سردار احسان الحق،پراجیکٹ مینجر جاگراں پاور ہاؤس عبد القیوم، اسسٹنٹ کمشنر آتھمقام غلام محی الدین، مہتمم جنگلات کیرن ڈویژن سردار اکرم، آفیسر اطلاعات محمد حنیف، ایس ڈی او شاہرات آصف اسداللہ،FWOاور ہیوی مکینیکل کمپلیکس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

واپس کریں