دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ ن کی34رکنی منشور کمیٹی کا اعلان، عرفان صدیقی چیئرمین اور مریم اورنگزیب سیکرٹری مقرر
No image لاہور۔ 7 نومبر2023 ( کشیر رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے منشور کمیٹی کے ارکان کا اعلان کر دیا ۔پارٹی صدر شہباز شریف کی منظوری سے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے34رکنی منشور کمیٹی میں شامل ارکان کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔سینیٹر عرفان صدیقی کو منشور کمیٹی کا چیئرمین اور مریم اورنگزیب کو سیکرٹری کمیٹی مقرر کیا گیا ہے۔منشور کمیٹی میں چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اقلیتوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔
عرفان صدیقی اور مریم اورنگزیب کے علاوہ منشور کمیٹی کے ارکان میں احسن اقبال، پرویز رشید، سعد رفیق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، خرم دستگیر، رانا احسان افضل، را اجمل، ریاض الحق، سینیٹر مصدق ملک، بیرسٹر ظفر اللہ ،ڈاکٹر طارق فضل، پیر صابر شاہ، اختیار ولی، کھیل داس کوہستانی، بشیر میمن ،راحیلہ درانی، سیکریٹری اطلاعات سندھ , سیکٹری اطلاعات پنجاب عظمی بخاری ، ناصر محمود، کامران مائیکل، سینیٹر نزہت صادق، رانا مشہود احمد خان،گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمان، آزاد جموں و کشمیر سے شاہ غلام قادر ،سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان، بیرسٹر امجد ملک، سلمہ بٹ، عاشق کرمانی، راحیلہ خادم حسین، رانا سکندر حیات ، اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل بلال اظہر کیانی، علی پرویز ملک اور شزا فاطمہ خواجہ شامل ہیں۔
واپس کریں