دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی فوج دنیا کے مختلف خطوں میں نئے جنگی اڈے قائم کر رہی ہے
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ)ہندوستان اپنے جنگی عزائم کو وسعت دیتے ہوئے دنیا کے مختلف خطوں میں جنگی اڈے قائم کر رہا ہے۔ہندوستانی آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے تناظر میں کہا ہے کہ ہندوستانی فوج دنیا بھر میں نئے مقامات پر جنگی بیس قائم کر رہا ہے اور دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ ٹریننگ اور مشقوں کا دائرہ اور پیمانہ بڑھانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ہندوستان کے ان جارحانہ جنگی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں کے علاوہ اب دنیا کے مختلف خطوں میں بھی نئے خطرات پیدا ہو رہے ہیں ۔ہندوستان کی طرف سے دنیا کے مختلف خطوں میں نئے جنگی اڈے قائم کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ہندوستان دنیا کے مختلف خطوں میں جاری جنگی کشیدگی میں شامل ہورہا ہے۔
واپس کریں