دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بنگلہ دیش میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفے اور نگران حکومت کے قیام کے مطالبے پہ سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی اپوزیشن پارٹی کا بڑا مظاہرہ، پولیس تشدد کے بعد حالات خراب
No image ڈھاکہ( کشیر رپورٹ)بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کی حسینہ حکومت کے خلاف سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے مظاہروں پر پولیس تشدد سے امن و امان کی صورتحال خراب ہو گئی ہے، ہنگاموں میں کم از کم دو افراد کی ہلاکت اور دو سو سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے وزیر اعظم حسینہ کے مستعفی ہونے کے مطالبے کے ساتھ ایک بڑا جلوس اور مظاہرہ کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس سے صورتحال خراب ہو گئی اور ہنگامے شروع ہو گئے۔
اپوزیشن پارٹی کا کہنا ہے کہ آزاد اور غیر جانبدارانہ الیکشن کرانے کیلئے وزیر اعظم حسینہ کا استعفی اور عبوری حکومت کی تشکیل ضروری ہے۔ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان فاروق حسین نے بتایا کہ یہاں بی این پی کارکنوں نے کسی دھاردار چیز سے وار کر کے ایک پولیس کانسٹیبل کو مارڈالا جبکہ جھڑپ میں دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ مظاہرین نے ہسپتال کے اندر ایمبولینس اور گاڑیوں اور پولیس چوکی میں آگ لگادی، کئی سرکاری عمارتوں پر حملے کی کوشش کی۔ کاکریل اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں زیادہ کشیدگی نظر آئی۔ پولیس نے بی این پی کی عظیم ریلی کو ختم کرنے کے لئے ربڑ کی گولیاں ، آنسوگیس کے گولے اور سائونڈ گرینیڈ داغے۔ وزیر اعظم حسینہ کی حکمران جماعت عوامی لیگ پارٹی نے بھی اپنے ہزاروں حامیوں کو اکٹھا کرتے ہوئے بیت المکرم نیشن مسجد کے جنوبی گیٹ پر امن ریلی نکالی۔
واپس کریں