دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ساتھ ہیں،کسی کو حکمرانی کا شوق ہے تو انتخابات میں حصہ لے اسمبلی میں آئے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوا رالحق
No image اسلام آباد(پی آئی ڈی) 29اکتوبر 2023۔آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ قومیں کام کی بھٹی سے نکل کر کندن بنتی ہیں.بجلی کے بلوں کی قیمت میں کمی کا مشکل فیصلہ کیا کیونکہ مجھے اپنی عوام عزیز ہے۔عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلیے تمام تر اقدامات کریں گے اور ہرممکن وسائل بروئے کار لائیں گے۔بطور وزیراعظم سادگی کا کلچر متعارف کروا دیا ہے ریاست کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر ریاست کے عوام کا حقیقی خادم ہوں۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ساتھ ہیں اتحادی حکومت ریاست کی تعمیر وترقی کیلیے پرعزم ہے۔کسی کو حکمرانی کا شوق ہے تو انتخابات میں حصہ لے اسمبلی میں آئے اور جو مرضی اصلاحات لے آئے۔کسی کو بھی ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی قانون شکنوں کے خلاف قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بائیو میٹرک پر سختی سے عمل درآمد اپنی ذات کے لئے نہیں کیا یہ عوام کے فائدے کیلیے ہے سرکاری ملازمین دفاتر میں حاضر ہونگے تو عوام کے کام ہونگے وہ پریشانی سے بچیں گے،عوام کو بھی چاہیے تھا کہ وہ اس سے فاہدہ اٹھاتے سکولوں میں اساتذہ حاضر ہوتے،ہسپتالوں میں ڈاکٹر حاضر ہوتے اگر نہیں ہوتے تو وہ مجھے رپورٹ کرتے اسطرح بہتر نظم و نسق کی جانب آگے بڑھتے مگر کچھ عناصر نے چند لوگوں کو غلط پٹری پر چڑھا دیا ہے،سوشل میڈیا پر چیزوں کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنے سے اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ اپنے فضول مقاصد حاصل کر لے گا یہ یہ اسکی بھول ہے میں پریشر میں اور اچھا کھیلتا ہوں اب میرے اندر عوام کی فلاح وبہبود کیلیے کام کرنے کا جذبہ مزید بڑھ گیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہی ریاست اپنی اجناس خود پیدا کرتی تھی چکن،سبزیاں،فروٹ،گندم اپنی زمینوں سے ہی دستیاب ہوتی تھی مگر اب ہم اتنے کام والے ہو گئے ہیں کہ ہر چیز مارکیٹ سے خریدتے ہیں میری کوشش یہ ہے کہ محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک کی مدد سے لوگوں کو اس جانب راغب کیا جائے لوگوں میں یہ شعور اجاگر کیا جائے کہ اپنی زمینوں پر توجہ دیں،مرغبانی پر فوکس کریں،لائیو سٹاک پر توجہ دیں جو کرنے کے کام ہیں ان پر کوئی توجہ نہیں ہاتھوں میں موبائل پکڑے ہوئے ہیں اور سارا دن بیکار گزار دیتے ہیں کبھی ایک تصویر اور کبھی دوسری تصویر۔انہوں نے کہا قومیں ایسے نہیں بنتی کام کی بھٹی سے نکل کر قومیں کندن بنتی ہیں۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوے کہا کہ وہ اپنا وقت برباد نہ کریں آئی ٹی سکلز سیکھیں کچھ کمائیں ذہن کو تعمیری کام میں لگائیں اور اپنا اور اپنے خاندان کا سہارا بنیں فضول باتوں اور کاموں میں اپنا قیمتی وقت برباد نہ کریں۔
واپس کریں