دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
قطر کی عدالت نے ہندوستانی بحریہ کے8افسران کو جاسوسی کے الزام میں موت کی سزا کا حکم سنا دیا
No image دوھا( کشیر رپورٹ)قطر کی عدالت نے ہندوستانی نیوی کے 8افسران کو جاسوسی کے الزام میں موت کی سزا کا حکم سنایا ہے۔قطر میں قائم الدھارا کمپنی میں کام کرنے والے ہندوستانی بحریہ کے8افسران نے قطر کی آبدوزوں کے بارے میں اسرائیل کو حساس خفیہ معلومات فراہم کی تھیں، ہندوستانی حکومت نے اپنی بحری فوج کے ان افراد کو بچانے کے لئے بھر پور سفارتی کوششیں کیں لیکن ہندوستانی حکومت انہیں بچانے میں ناکام رہی ہیں۔ قطر کی عدالت نے جمعرات(26اکتوبر)کو ہندوستانی بحریہ کے8افسران پر عائید الزامات ثابت ہو جانے پر موت کی سزا کا حکم سنایا۔
ہندوستانی بحریہ کے افسران کیپٹن نوتیج سنگھ گل، کیپٹن بیرندر کمار ورما، کیپٹن سوربھ وششٹ، سی ڈی آر امیت ناگپال، سی ڈی آر پورنیندو تیواری، سی ڈی آر سوگناکر پکالا، سی ڈی آر سنجیو گپتا اور سیلر راگیش اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جو الدھارا کمپنی کے ذریعے اسٹیلتھ خصوصیات کے ساتھ اطالوی ٹیکنالوجی پر مبنی چھوٹی آبدوزیں بنانے کے لیے ایک انتہائی حساس منصوبے پر کام کرکر رہے تھے اور انہوں نے اس متعلق حساس خفیہ معلومات اسرائیل کو فراہم کی تھیں۔ان کو گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا۔ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ ہندوستانی ایجنسیوں کی طرف سے اس کیس کو ممکنہ طور پر اعلی ترین سطح پر اٹھایا گیا ہے لیکن قطری حکومت نے اس معاملے پر کوئی نرمی نہیں دکھائی اور یہ کہ ہندوستانی بحریہ کے سابق افسران کو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے "فریم" کیا گیا ہے۔ قطر کی عدالت کے اس فیصلے سے ہندوستان کے سرکاری حلقوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے اور اس سے یہ حقیقت بھی سامنے آئی ہے کہ ہندوستان اور اسرائیل اسلامی ملکوں میں جاسوسی کے مشترکہ منصوبوں پہ کام کر رہے ہیں۔

واپس کریں