دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
7نومبر کو احتجاجی مظاہرہ ہو گا، وزیر اعظم آزاد کشمیر اپنا وعدہ پورا کریں۔ میر پور بار ایسوسی ایشن
No image میرپور(پ ر) صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کامران طارق ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل سردار فضل رازق ایڈووکیٹ،نائب صدر چوہدری عاشق حسین ایڈووکیٹ،جوائنٹ سیکرٹری فیصل عثمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،7 نومبر کو ناصرف ضلع میرپور بلکہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ ہو گا، عوام، تاجر، وکلائ،سول سوسائٹی تیاریاں تیز کر دیں، ہم نہ جھکنے والے ہیں نہ بکنے والے ہیں، پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، ہم پرامن لوگ ہیں ہمیں پرامن رہنے دیں ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیراعظم اپنا وعدہ پورا کریں، عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہم ہر حد تک جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، صدر ڈسٹرکٹ بار میرپور کامران طارق ایڈووکیٹ نے کہا کہ ضلع میرپور کے عوام نے 2 مرتبہ پرامن احتجاج کیا، ان احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی لیکن ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا، جو کہ ہمارے پرامن ہونے کا عملی ثبوت ہے، ہم پرامن شہری ہیں ہمیں پرامن رہنے دیا جائے، بجلی بلات سمیت دیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے ہم پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے، ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہم قربانیاں دینا جانتے ہیں تو اپنا حق لینا بھی بخوبی جانتے ہیں، محکمہ برقیات کے آفیسران و اہلکاران شہریوں کے کنکشن کاٹنے سے باز رہیں، کسی بھی شہری کا کنکشن کاٹا گیا تو نتائج کے ذمہ دار برقیات آفیسران ہونگے، کسی بھی شہری کے ساتھ ہم کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کریں گے، ضلع میرپور کے لوگوں نے پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے 2 مرتبہ لازوال قربانیاں دی ہیں، لیکن ہمارے ساتھ سوتیلی ماں سے بھی بدتر سلوک کیا جا رہا ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے، ہم قربانیاں دینا جانتے ہیں تو اپنا حق لینا بھی جانتے ہیں، ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہماری پرامن تحریک کوئی اور رُخ اختیار کرے. حکومت خود پرامن حالات خراب کرنے کا سبب بن رہی ہے، عوام کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔
واپس کریں