دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مظفر آباد میں مون کری ایشنز کے زیر اہتمام کشمیری زبان سکھانے کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ ، فرحت علی میر کی زیر صدارت اجلاس
No image مظفرآباد( کشیر رپورٹ)مظفرآباد میں کشمیری زبان کی ترویج، کشمیری زبان سکھانے کی کلاسز شروع کرنے کے حوالے سے مون کری ایشنز سکول آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ایک اہم منعقد ہوا جس کی صدارت (ریٹائرڈ) ممبر الیکشن کمیشن آزاد کشمیر فرحت علی میر نے کی جبکہ صدر انجمن حقوق صارفین مظفرآباد شاہد اعوان صاحب، صدر کاسا میرا آرگنائزیشن ابرار زرگر، معروف بینکار شاہد زرگر، سوشل ایکٹوسٹ انجنیئر بلال مسعود شیخ و میزبانی کے فرائض سی ای او مون کری ایشنز صلاح الدین شاہ نے ادا کئیے۔اس حوالے سے جناب فرحت علی میر صاحب نے مقبوضہ کشمیر سے منگوایا گیا کشمیری زبان کا سرکاری رائج الوقت سلیبس فراہم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ آزاد کشمیر کے آئین کے مطابق نا صرف کشمیری زبان بلکہ ریاست کی تمام علاقائی زبانوں کو بھی نصاب میں شامل کئیے جانے پر بھی زور دیا۔اس موقع پر شاہد اعوان صاحب نے فوری طور پر کشمیری زبان سیکھنے و سیکھانے کے لئیے عملا اقدامات بذمہ مون کری ایشنز انتظامیہ کو تجاویز پیش کئیں تاکہ جلد از جلد ان کلاسز کا اجرا کیا جا سکے۔
واپس کریں