دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سیکرٹری اطلاعات آزاد کشمیر انصر یعقوب کی زیرصدارت پریس فانڈیشن کی ویلفیئر اینڈ فنانس کمیٹی کا اجلاس
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی) 18 اکتوبر 2023۔آزاد جموں و کشمیر پریس فانڈیشن کی ویلفیئر اینڈ فنانس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی / سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب کی صدارت میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری پریس فانڈیشن / ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ شاہدحسین نے سیکرٹری اطلاعات / چیئرمین ویلفیئر اینڈ فنانس کمیٹی کو پریس فانڈیشن کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی جس کے بعد اجلاس کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ اجلاس میں ممبران پریس فانڈیشن کیلئے علاج معالجہ، تعلیمی وظائف اور شادی کے اخراجات کی مدات میں 12 لاکھ 92 ہزار 4 صد 80 روپے کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی / سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ میڈیا نمائندگان کا خوشحال ہونا ضروری ہے۔ حکومتی ہدایت کے مطابق صحافیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور حکومت مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے۔ اجلاس میں ناظم اعلی تعلقات عامہ / سیکرٹری پریس فانڈیشن راجہ شاہدحسین، ممبران ویلفیئر کمیٹی عارف کشمیری، ڈاکٹر طارق شاکر، اسسٹنٹ سیکرٹری پریس فانڈیشن سید بشارت حسین کاظمی، معاون پریس فانڈیشن سجاد احمد بھی موجود تھے۔
واپس کریں