دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
چیئرمین فرحت علی میر کی زیر صدارت ' سارہ جو صراف ٹرسٹ' کا اجلاس
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) ' سارہ جو صراف ٹرسٹ کا اجلاس ٹرسٹ کے چیئر مین فرحت علی میر کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اکائوٹینٹ جنرل آزاد کشمیر کی نمائندگی محکمہ حسابات کے آفیسر ضیاء الحق عباسی نے کی جبکہ ڈاکٹر عدنان ملک سابق ڈائریکٹر جنرل امور حیوانات آزاد کشمیر نے سیکرٹری ٹرسٹ کے طور پر فرائض سرانجام دیئے۔' سارہ جو صراف ٹرسٹ' کے ٹرسٹیز کی جانب سے مرحوم جسٹس محمد یوسف صراف کی بیٹی اور آزاد کشمیر کے سابق سینئر بیوروکریٹ مرحوم طارق مسعود کی اہلیہ محترمہ نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹرسٹ کے حسابات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور شرکاء اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت ٹرسٹ کے اکائونٹ میں ایک کروڑ تئیس لاکھ روپے موجود ہیں۔اجلاس میں نرسنگ سکول میں زیر تعلیم لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کو وظائف دینے کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور رواں سیشن کے لئے50زیر تعلیم بچیوں کو ماہانہ وظیفہ دینے کی منظوری دی گئی۔' سارہ جو صراف ٹرسٹ' مرحوم چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس محمد یوسف صراف ، ان کے بھائی محمد سعید صراف کی والدہ محترمہ کے نام سے قائم کیا گیا ہے اور ٹرسٹ کا انتظام و انصرام مرحوم طارق مسعود کے بعد آزاد کشمیر کے سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری و سابق ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر کے پاس بطور چیئرمین ٹرسٹ ہے۔' سار جو صراف ٹرسٹ' نادار طلبہ و طالبات کی مالی معاونت کے لئے قائم کیا گیا ہے۔
واپس کریں