دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
میر پور آزاد کشمیر میں پاکستان آرمی کے تعاون سے ' کشمیر اورفن ریلیف ٹرسٹ'(KORT) کے 560بیڈز کے ہسپتال کی تعمیر کا سنگ بنیاد
No image میر پور( کشیر رپورٹ) میر پور آزاد کشمیر میں قائم جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے یتیم خانے ' کشمیر اورفن ریلیف ٹرسٹ'(KORT) اور پاکستان آرمی کی معاونت سے 560بستروں کی گنجائش والا ہسپتال قائم کیا جا رہا ہے۔اس ہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا گیا ہے۔جدید سہولیات سے آراستہ 560بیڈز پر مشتمل یہ ہسپتال کے قیام کا یہ ایک اہم منصوبہ ہے جس سے معیاری علاج کی سہولیات فراہم ہوں گی۔
2007میں یتیم بچوں کی تعلیم ، فلاح و بہبود کی غرض سے ایک کمپلکس بنانے کی لئے آزاد جموں وکشمیر حکومت نے ' کشمیر اورفن ریلیف ٹرسٹ'(KORT) کو13ایکڑ زمین عطیہ کی اور8سال کی تعمیر کے بعد 2016میں ' کشمیر اورفن ریلیف ٹرسٹ'(KORT) کے ایجوکیشنل اینڈ ریذیڈنشیل کمپلیکس کی تعمیر مکمل ہوئی ۔ یہ کمپلیکس 1500 یتیم بچوں کے لیے ایک اسکول پر مشتمل ہے۔ ایک علیحدہ عمارت جس میں کپڑے دھونے، کھانا پکانے اور کھانے کی سہولیات شامل ہیں جہاں 600 یتیم بچے ایک وقت میں کھانا کھا سکتے ہیں، 500 یتیم لڑکیوں اور 500 یتیم لڑکوں کے لیے علیحدہ ہاسٹل، اور 1500 نمازیوں کے لیے ایک مسجد جس میں واش روم اور وضو کی سہولت موجود ہے۔ اس ادارے کی کاوشوں کی بدولت اب تک بڑی تعداد میں معذور افراد، یتیم بچے معاشرے کے کار آمد شہری بن چکے ہیں۔اب پاکستان آرمی کی معاونت سے ' کشمیر اورفن ریلیف ٹرسٹ'(KORT) کے ہسپتال کے قیام سے انسانیت کی خدمت کے لئے ہسپتال کا ایک اہم منصوبہ پائیہ تکمیل کو پہنچے گا۔
واپس کریں