دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
. پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق، اتحادی حکومت کا وزیر اعظم ہوں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوا ر الحق۔ میر پور کے وکلاء کا وزیر اعظم کو خراج تحسین
No image اسلام آباد(پی آئی ڈی) 08 اکتوبر 2023۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارلحق نے کہا ہے کہ بددیانتی اور کرپشن سے شدید نفرت ہے, کسی صورت برداشت نہیں کریں گے. آٹا, بجلی سمیت نوے فیصد مطالبات حل ہو گئے ہیں. پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے. ہم سب کو صبروتحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا تب آگے بڑھ سکیں گے. سیاسی کارکن ہوں, سیاسی جدوجہد کرتا رہوں گا. آزادکشمیر کے عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے جنگ جاری رکھوں گا. وہی کام کروں گا جو آئین میں ہوگا. آئین سے باہر کوئی کام نہیں کیا جا سکتا. ہمیں پاکستان کے مفادات سب سے زیادہ عزیز ہیں. مضبوط اور روشن پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے. کسی بھی معاشرے میں وکلا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں. آزادکشمیر میں انٹی کرپشن کو بااختیار ادارہ بنا دیا ہے. آزادکشمیر کے تینوں ڈویژنز میں تھانے قائم کر دیئے ہیں. عوام جلد تبدیلی دیکھیں گے. ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی میرپور کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. وفد میں سابق سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ بار میرپورمحمد شہزا د چوہدری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،سابق ڈپٹی کسٹوڈین جائیداد متروکہ چوہدری خلیق الزمان ایڈووکیٹ،چوہدری جمیل احمد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،، ریٹائرڈ ڈی آئی جی پویس چوہدری محمد رفیق ایڈووکیٹ،سابق صدور ڈسٹرکٹ بار میرپور سردار اعجاز نذیر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، تبسم صادق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، راجہ رزاق احمد کشمیری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، شہزاد احمد مغل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، سردار عبدالرزاق خان ایڈووکیٹ ہائیکور ٹ، سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بار میرپور چوہدری اورنگرزیب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،چوہدری کبیر احمد ہاشم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، عنصر محمود مرزا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، چوہدری محمد منیر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، چوہدری عبدالرحمن کھڈوڑوی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، چوہدری علی زید ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، چوہدری ریاض نکیالوی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، رضا حسین شاہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، چوہدری عادل نواز ایڈووکیٹ ہائی کورٹ شامل تھے.۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ایف بی آر سے لے کر کر بیوروکریٹ سٹرکچر تک بہتری لانے کی کوشش کررہا ہوں. اتحادی حکومت کا وزیر اعظم ہوں سب کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے. رٹھوعہ ہریام پل کا آزاد پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کر دیا ہے. ایم ڈی اے پر اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو جلد اپنا کام شرع کرے گی. انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کے لئے ہر سطح پر جانے کے لئے تیار ہوں. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اگر آزادکشمیر میں سوفیصد میٹرنگ ہو جائے تو ہم آزادکشمیر میں 200 یونٹ تک بجلی مفت دے سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ طرز حکمرانی میں بہتری لانے کی کوشش کررہا ہوں,وقت لگے گا. انہوں نے کہا کہ آئینی سٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لئے ساتھ دیں, سسٹم کو کمزور نہیں کرنے دیں گے. وکلا کے وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر کا سینیٹ میں جاندار موقف اختیار کرنے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وکلا آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق اور ریاست کے نظام کو مضبوط کرنے کیلئے وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔


واپس کریں