دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
طے شدہ منصوبے کے تحت آزاد کشمیر میں سیاسی جماعتوں کو غیر موثر کیا جا رہا ہے،اس کا مقصد کنگز پارٹی کی تشکیل ہے۔ چودھری طاروق فاروق
No image آزاد کشمیر کے سنیئر رہنما اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سنیئر رہنما چودھری طارق فاروق نے کہا ہے کہ آزاد جموں کشمیر میں ایک طے شدہ منصوبے کے تحت سیاسی جماعتوں کو غیر موثر اور کمزور کیا جا رھا ھے ۔ منصوبہ سازوں کے پیش نظر ایک کنگزپارٹی کی تشکیل ھے ۔ جس کے لیے ابتدائی ھوم ورک اپریل کی سیاہ راتوں میں کیا گیا تھا۔ معزز عدلیہ کا حالیہ فیصلہ بھی اس سلسلے وار ڈرامہ کی شاید آخری قسط ھے ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ایک طرف سپریم کورٹ پاکستان کے مخصوص ججز نے پنچاب میں حمزہ شہباز کی حکومت کے خاتمہ کے لیے آئین کو ری رائیٹ کیا اور منتخب نمائندوں کے ووٹوں کو عدم اعتماد کی تحریک میں شمار نہ کیا گیا اور انہیں اپنی نشستوں سے بھی محروم بھی کر دیا گیا تھا۔ دوسری طرف آزاد جموں کشمیر میں سیاسی پارٹیوں کو کمزور کرتے ھوئے لوٹا ازم کو فروغ دینے کے لیے سیاسی پارٹیوں ، جن کی رجسڑیشن الیکشن کمیشن کر چکا تھا اور اسی رجسڑیشن کی بنیاد پر انہوں نے کے قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لیا ۔ ان کی رجسڑیشن ٹیکنیکل بنیادوں پر منسوخ کر دی گئی اور سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ اور نشان پر منتخب اراکین اسمبلی اور بلدیاتی ممبران کو کھلی چھٹی دے دی گئی کہ وہ اب سیاسی پارٹیوں کے بندھن سے آزاد ھیں ۔ پی ٹی آئی ، پی پی پی اور پی ایم ایل این جو قانون ساز اسمبلی میں اکثریتی حکومتی پارٹیاں تھیں ۔ اب ان کے ممبران آزاد ھیں ۔ اپنی مرضی سے کنگز پارٹی میں شامل ھو سکتے ہیں ۔طارق فاروق نے کہا کہ معزز عدلیہ چاھتی تو جمہوریت کے بہترین مفاد نرمی دیتے ھوئے سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کی طرح وارننگ دے کر ٹیکنیکل رکاوٹوں کا دور کرنے کے لیے قابل عمل مہلت دے سکتی تھی لیکن انہوں نے لوٹا حکومت کو قانونی جواز فراہم کرنا مناسب سمجھا۔
واپس کریں