دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم چودھری انوار الحق نے عوامی ایکشن کمیٹی سے مزاکرات کے لئے وزراء پہ مشتمل کمیٹی قائم کر دی، چیئر مین فیصل راٹھور مقرر
No image مظفر آباد ( کشیر رپورٹ)وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مزاکرات کے لئے 16 رکنی وزرا کی کمیٹی بنا دی ہے۔کمیٹی کے چیرمین فیصل راٹھور ہوں گے۔ کمیٹی تمام اسٹک ہولڈرز کے ساتھ مزاکرات کرے گی۔ کمیٹی میں ، فارورڈ بلاک ،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے وزرا شامل ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں بجلی کے ٹیرف اور دیگر عوامی مطالبات کے لئے ایک عرصے سے جاری عوامی احتجاجی تحریک کی صورتحال میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوا ر الحق نے عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مزاکرات کے لئے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل فیصل راٹھور کی سربراہی میں ایک 16رکنی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمیٹی میں چیئر مین فیصل راٹھور کے علاوہ سردار میر اکبر خان،میاں عبدالوحید، دیوان علی خان چغتائی، محمد جاوید ایوب، عبدالماجد خان، جاوید اقبال بڈھانوی، سردار عامر الطاف، ظفر اقبال ملک،محمد اظہر صادق، نثار انصر، سردار فہیم اختر ربانی،یاسر سلطان، پیر محمد مظہر سعید شاہ،چودھری عامر یاسین اور ضیاء القمر ممبران کے طور پر شامل ہیں۔کمیٹی تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مزاکرات کرے گی۔
واپس کریں