دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
دو نوجوانوں پر بھارتی فوج کے شدید تشدد پرسرینگرکے رالپورہ علاقے میں شدید مظاہرے
No image سری نگر۔ مقبوضہ کشمیر کے صدر مقام سرینگر میں دو کشمیری نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں کی طرف سے راستے میں روک کر شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ کے خلاف علاقے کے لوگ بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے اور انہوں نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے مرکزی سڑک کو بند کر دیا ۔علاقے کے لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے راول پورہ کے پل پہ دو نوجوانوں شاہد احد بھٹ ولد عبد الاحد اور عاقب اشرف ڈار ولد محمد اشرف ڈار کو روک کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوئے۔شدید احتجاجی مظاہرے کو دیکھتے ہوئے بھارتی فوجی وہاں سے فرار ہو گئے۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ اس واقعہ کی تفصیل معلوم کی جار ہی ہے۔
واپس کریں