دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے فل بنچ نے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف کی رجسٹریشن کو غیر قانونی قرار دے دیا
No image مظفر آباد( کشیر رپورٹ)آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ ن او ر پاکستان تحریک انصاف کی رجسٹریشن غیر قانونی قرار دے دے دیا،آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے فیصلہ سنا دیا ،سیاسی جماعتوں کی طرف سے بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں کو خلاف ورزی کے نوٹس کالعدم قرار دیدیئے گے ،سیاسی جماعتوں کی طرف سے بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں کو خلاف ورزی کے نوٹس کالعدم قرار دیدیئے گے،چیف جسٹس صداقت حسین راجہ ، جسٹس میاں عارف، جسٹس سردار اعجاز اور جسٹس خالد رشید پر مشتمل لارجر بینچ نے فیصلہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے آزاد کشمیر میں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔یہ فیصلہ آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے لارجر بینچ چیف جسٹس صداقت حسین راجہ، جسٹس میاں عارف حسین، جسٹس سردار اعجاز خان اور جسٹس خالد رشید چوہدری نے دیا۔ ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے رجسٹریشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے ۔ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے بغیر رجسٹریشن نہیں دے سکتا تھا ۔آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو عبوری رجسٹریشن دی تھی ۔عبوری رجسٹریشن کا ائین میں ذکر نہیں ہے۔
ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد آ ازاد کشمیر کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں، پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف کی رجسٹریشن کو غیر آئینی قرار دیا گیا ہے جس کے بعد ازاد کشمیر کی تینوں بڑی پارٹیاں ہیں جس میں مسلم لیگ نون ہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی پارٹی ہے ان کے جو صدر ہیں جنرل سیکرٹری ہیں دیگر عہدے دار ہیں وہ سب غیر ائینی ہو گئے ہیں اور وہ اپنے نام کے ساتھ کسی بھی جماعت کا صدر یا سیکرٹری جنرل اس وقت تک کو الیکشن کمیشن میں اپنی رجسٹریشن مکمل نہیں کراتے، انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرواتے اور ہائی کورٹ نے جن جو اعتراضات اٹھائے اپنے فیصلے میں جو چیزیں انہوں نے قرار دی ہیں جب تک ان کے اوپر عمل درامد نہیں کیا جاتا۔

واپس کریں