دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
چین میں ٹرانس ہمالین فورم کا اجلاس، پاکستان کی شرکت، ہندوستان کی پریشانی
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ) ہندوستان کے اروناچل پردیش سرحد کے قریب چین 4-5 اکتوبر کو بین الاقوامی تعاون کے لیے تیسرے ٹرانس ہمالین فورم کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے،۔ پاکستان کے عبوری وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی تبت میں منعقد ہونے والے تیسرے ٹرانس ہمالین فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کریں گے۔ فورم کی میٹنگ تبت کے خود مختار علاقے لہاسا سے 400 کلومیٹر مشرق میں واقع نینگچی میں ہونے والی ہے ۔ یہ جگہ اروناچل پردیش کے اپر سیانگ ضلع کے شمال میں اور بہت قریب واقع ہے۔
وزیر خارجہ یہ دورہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی خصوصی دعوت پر کر رہے ہیں۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ ٹرانس ہمالین فورم کی شروعات2018 میں جغرافیائی رابطہ، ماحولیاتی تحفظ، ماحولیاتی تحفظ اور ثقافتی تعلقات کو بڑھانے سمیت مختلف موضوعات پر ممالک کے درمیان عملی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے کی گئی تھی۔فورم کے رکن ممالک کے نمائندوں کی موجودگی میںآخری میٹنگ 2019 میں چین میں کووڈ- 19 وبائی بیماری کے پھیلنے اور دنیا بھر میں لاک ڈان سے پہلے منعقد ہوئی تھی۔ اس سال فورم کا عنوان 'ماحولیاتی تہذیب اور ماحولیاتی تحفظ' ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ جیلانی ٹرانس ہمالین فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر وہ منگولیا کے نائب وزیراعظم، چین کے وزیر خارجہ اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ سمیت خطے کی کئی سرکاری شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
چین کے تیسرے ٹرانس ہمالین فورم کے خلاف ہندوستان کی طرف سے پریشانی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ہندوستانی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ فورم کے اس اجلاس میں چین اور پاکستان ہندوستان کے خلاف معاملات کو آگے بڑہا سکتے ہیں۔
واپس کریں