دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امن و امان کی صورتحال انتہائی مثالی،مذاکرات کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی)یکم اکتوبر 2023۔وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے شہریوں کے حقوق کو آئینی تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جسے حکومت ترجیحی بنیادوں پر پورا کرے گی۔ آئین نے شہریوں کو جو حقوق دیئے ہیں حکومت کسی بھی صورت میں ان کا تحفظ کرے گی۔ پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ جو چند عناصر کی جانب سے فرضی منظرنامہ سوشل میڈیا پر بیان کیا جا رہا ہے۔اس کی سختی سے مذمت کرتا ہوں اور تردید کرتا ہوں۔اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ صرف عوام پر خرچ کریں گے۔ آزاد کشمیر میں انارکی کی کوئی صورتحال نہیں ہے۔ ریاست پر امن ہے اور رہے گی۔آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی بہترین ہے۔ آذاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی بہتر ہے۔ وکلا،تاجر اورسول سوسائٹی ہمارے اپنے انفرادی یا اجتماعی طور پر احتجاج آئینی حق ہے۔پرامن احتجاج کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔مذاکرات کے دروانے ہر وقت کھلے ہیں۔ حکومت ہر وقت ان سے بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے۔ آزاد کشمیر کے باوقار پر فضا ماحول کو خراب نہیں کیا جا سکتا۔ نظریاتی یا فکری انتشار کو ختم کرنا ہے۔روشن پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے۔پاکستان کے مفادات کا تحفظ اور عوام کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان خیا لات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور، وزیر حکومت اظہر صادق، وزیر حکومت نثار انصر ابدالی،وزیر حکومت میاں عبدالوحید، وزیر حکومت چوہدری عامر یاسین،وزیر حکومت ملک ظفر،وزیر حکومت چوہدری ارشد حسین،وزیر حکومت عاصم بٹ بھی ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ بحیثیت سیاسی کارکن کبھی بھی میرے آڑے نہیں آئی۔ میں کسی کو بھی کسی بھی وقت مل سکتا ہوں او ربات چیت کرنے کے لئے تیار ہوں۔ ریاست کا ماحول پر امن اور بہتر رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اور حکومت اس ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بجلی کے بات جون کی قیمت پر وصول کر رہے ہیں اور آٹے پر 1500روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا احساس محرومی ختم کریں گے۔ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی۔ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ عوام پر خرچ کروں گا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے اس میں کسی بھی مداخلت نہیں کرنے دیں گے۔ سوشل میڈیا پر جو منظر نامہ بیان کیا جا رہا ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ دستیاب وسائل آزاد کشمیر کے عوام کی تعمیر وترقی و خوشحالی قائم رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی پر امن فضا کو خراب نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملازمین کی تنخواہوں کے لئے18ارب روپے برداشت کر رہی ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے ہم نے ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔
واپس کریں