دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکی تھنک ٹینک غیر ملکی امداد کی تفصیل اپنی ویب سائٹس پہ شائع کریں، مائک پومپیو
No image واشنگٹن۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سیکرٹری(وزیر) خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ کے تمام تھنک ٹینکس ملنے والی غیر ملکی امداد اپنی ویب سائٹس پہ نمایاں طور پر شائع کریں، حکومتی تعاون سے چلنے والے تھنک ٹینک بھی ایسا ہی کریں گے۔ مائک پومپیو نے ایک بیان میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ چین اور روس جیسی ریاستوں میں بھی معاشی اور ذاتی آزادی، مساوی شہریت، قانون کی حکمرانی اور مستند سول سوسائٹی کے بارے میں آزادانہ مکالمے کو فروغ دینے کی امریکی کوششیں کارگر ثابت ہوں گی۔اسی سال اگست میں امریکی حکومت نے امریکی یونیورسٹیوں میں چین کے زبان کی تربیت کے ادارے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے خلاف کئی سخت پابندیاں عائید کی تھیں۔
امریکی سینٹر برائے بین الاقوامی ترقی پر مشتمل تھنک ٹینک نے رواں برس ایک تحقیق میں بتایا تھا کہ واشنگٹن تھنک ٹینکوں کی براہ راست مالی اعانت دوست ممالک سے آتی ہے۔جن میں ناروے سر فہرست ہے جس نے 2014 سے 2018 کے دوران 50 امریکی تھنک ٹینکوں کو 2 کروڑ 77 لاکھ ڈالر دیے۔ناروے کے بعد دوسرا نمبر برطانیہ کا آتا ہے۔
واپس کریں