دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی دارلحکومت دہلی میں کرکٹ ورلڈ کپ کے موقع پر ہندو گروہ کے وحشیانہ تشدد سے ذہنی معذور مسلمان نوجوان ہلاک
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ) ہندوستان میں ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر دارلحکومت نئی دہلی میں ہندوئوں نے ذہنی طور پر معذور ایک مسلمان نوجوان کو لاٹھیوں سے مارتے ہوئے ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک کیئے جانے والے نوجوان پہ الزام تھا کہ اس نے دہلی کے شمال مشرقی علاقے سندر نگری میں پوجا کے ایک پنڈال سے پرساد چور ی کیا۔ہندوئوں نے ایثار محمد نامی ذہنی معذور کو بجلی کے کھمبے سے باندھ کر کئی گھنٹے تک شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے لاٹھیوں نے بری طرح مارا گیا۔معذور نوجوان کھانے کی تلاش میں ہندوئوں کے پنڈال میں داخل ہوا تھا جس پہ اسے پکڑ کر اس وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتول کے سر، پیٹھ، ہاتھ اور پیر سمیت اس کے پورے جسم پر زخموں کے نشانات ہیں۔ موت کی وجہ صدمہ اور خون بہنا بتایا جارہا ہے۔اس نوجوان کو مسلسل چار گھنٹے تک تشدد کانشانہ بنایا گیا۔اس دوران لوگ مجمع لگا کر یہ سب دیکھتے رہے اور کسی نے بھی قاتلوں کو تشدد سے نہیں روکا۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کو ہندو گروہوں کے ہاتھوں تشدد کر کے ہلاک کرنے کے واقعات عام ہیں۔
اس نوجوان پہ تشدد کے واقعہ کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پہ وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور پولیس نے تشدد میں ملوث سات افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔قتل کئے جانے والے نوجوان ایثار محمد کے والد اور چار بہنیں ہیں۔ ایثار کے والد عبدالواجد (60 سال) علاقے میں پھل فروخت کرتے ہیں۔یہ واقعہ مقتول نوجوان کے گھر سے چار سو گز کے فاصلے پہ رونما ہوا۔
واپس کریں