دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان کے پاس خاطر خواہ ثبوت موجود ہیں کہ ہندوستان پاکستان میں دہشت گردی کرانے کے لئےTTPاورBLAکی مالی مدد سمیت مکمل سرپرستی کر رہا ہے۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستانی سفارت کار کابیان
No image نیو یارک( کشیر رپورٹ) پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں اقوام عالم کے سامنے یہ معاملہ بھی پیش کیا ہے کہ ہندوستان پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔ پاکستانی سفارت کار ایس ثمینہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ ہندوستان پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے گروپوں تحریک طالبان پاکستان(TTP)اور بلوچستان لبریشن آرمی( BLA) کی مکمل سرپرستی کر رہا ہے۔ پاکستانی سفارت کار نے کہا کہ پاکستان کے پاس تحریک طالبان پاکستان (TTP) اور بلوچستان لبریشن آرمی (BLA) کے لیے بھارتی سرپرستی کے خاطر خواہ ثبوت موجود ہیں، جو کہ شہری اور فوجی دونوں مقاصد پر بار بار حملوں کے لیے ذمہ دار ہیں، جنہیں بھارت سے مالی مدد حاصل ہے۔
واپس کریں