دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
الیکشن کمیشن نے جنوری2024میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ) پاکستان میں عام انتخابات کرائے جانے میں طویل غیر یقینی کی صورتحال کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروا ئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023 کو شائع کر دی جائے گی۔ حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد 30 نومبر کو حتمی فہرست دی جائے گی۔ حتمی فہرست کے 54 دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرائے جائیں گے۔
واپس کریں