دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے نوا زشریف کے استقبال کے حوالے سے 24ستمبر کو جماعتی تنظیموں کا اجلاس طلب کر لیا
No image راولپنڈی( کشیر رپورٹ)مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے قائد محمد نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی کے موقع پر ان کے استقبال کے حوالے سے ایک اجلاس 24ستمبر کو راولپنڈی میں طلب کیا ہے۔مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل چودھری طارق فاروق کے دستخط سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر شاہ غلام قادر نے قائد محمد نواز شریف کی پاکستان آمد اور استقبال کے سلسلہ میں ایک مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے جس میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی عہدیداران، ٹکٹ ہولڈرز حلقہ، ممبران مرکزی مجلس عاملہ ، ضلعی ، سٹی اور حلقہ صدور و جنرل سیکر ٹریز ،یوتھ ونگ حلقہ صدور و جنرل سیکرٹریز،ممبران ضلع کونسل و ٹکٹ ہولڈرز اور ممبران میونسپل کارپوریشنز و ٹکٹ ہولڈرزشرکت کریں گے۔ اجلاس24ستمبر بروز اتوار دن 2بجے رائل پیلس ہوٹل بالمقابل ایوب پارک راولپنڈی میں منعقد ہو گا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی ایک عرصے کے بعد کوئی جماعتی سرگرمی ہو رہی ہے ۔ تنظیم نو کے بعد مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا یہ پہلا اجلاس ہو گا ۔
واپس کریں