دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادیو کے سٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے،نیو یارک میں بھارت سے ملاقات کا امکان نہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) پاکستان میں دہشت گردی کرانے کے الزام میں موت کی سزا کا مجرم قرار پانے والے ہندوستانی جاسوس کی ایک عرصے کے بعد کوئی خبر سامنے آئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کے الزام میں گرفتار ہونے والے ہندوستانی جاسوس کلبھوشن جادھو کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نیویارک میں یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں، نگران وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم معاملات کو اجاگر کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں، بھارت دہائیوں سے جنوبی ایشیا میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، پاکستان توقع کرتا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی پاکستانی اور کشمیری ہیں انہیں متعلقہ حکومتیں تحفظ فراہم کریں۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کینیڈا میں بھارت کی طرف سے ایک سکھ کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے، بھارت دہائیوں سے جنوبی ایشیا میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ بھارت نے جون 2021 میں لاہور میں دہشت گردی کی کارروائی کی، سال 2016 میں بھارتی را کے کمانڈر کلبھوشن کو گرفتار کیا گیا، بھارتی کمانڈر نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیا، کلبھوشن کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر ڈوزیئر دیا گیا، نیو یارک میں سائیڈ لائنز پر بھارت سے ملاقاتوں کا امکان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے صدر اردوان کے بیان کو سراہتے ہیں، ترکیے نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے بارے میں پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ نگراں وزیرِ اعظم دورہ نیویارک پر ایک مختصر وفد ساتھ لے کر گئے ہیں، انوار الحق کاکڑ اور ایرانی صدر کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی، نگراں وزیرِ اعظم آج موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسجد اقصی پر اسرائیل کی حالیہ جارحیت کی مذمت کرتا ہے، امریکا کے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی کی وزیرخارجہ سے گزشتہ رات ملاقات ہوئی، ملاقات میں افغانستان میں امن و امان کی صورت حال اور باہمی تعاون پر بات ہوئی۔
واپس کریں