دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نواز شریف کا21اکتوبر کو پاکستان پہنچنے پہ فقید المثال استقبال ہو گا، نوازشریف کے الیکشن میں حصہ لینے میں کوئی قانونی رکاوٹ حائل نہیں۔اسحاق ڈار
No image لندن( کشیر رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پارٹی فیصلہ کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کوپاکستان پہنچیں گے،پاکستان آمدنواز شریف کا پرفقیدالمثال استقبال ہوگا، نوازشریف کے الیکشن میں حصہ لینے میں کوئی قانونی رکاوٹ حائل نہیں۔مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو 2017 والا پاکستان بنانے کی کوشش کریں گے۔ اسحاق ڈار نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ (f)(1)62 کا قانون پاس کر چکی ہے جس کی منظوری صدر دے چکے ہیں۔اس قانون کے تحت نااہلیت کا دورانیہ 5سال ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ،جہانگیر ترین اور دیگر افراد اس قانون سے مستفید ہوئے ہیں۔دوسرے مشترکہ کیس میں مریم نواز کی بریت ہو چکی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی سے اتحاد کی باتیں قبل ازوقت ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول میرے لیے بیٹے کی طرح ہے اس پر کچھ نہیں کہنا چاہتا،ہم نے 17ماہ اتفاق رائے سے حکومتی فیصلہ کیے۔


واپس کریں