دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی ریاست اتراکھنڈ میں مسلمان بزرگوں کی قبروں کو مسمار کرنے کی مہم، درجنوں قبروں کا نام و نشان مٹا دیا گیا
No image نئی دہلی ( کشیر رپورٹ) انتہا پسند ہندوئوں نے ہندوستانی ریاست اتراکھنڈ میں ایک مہم شروع کرتے ہوئے مسلمان بزرگوں، مزارات کو مسمار کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور اب تک درجنوں قبروں کو مسمار کیا جا چکا ہے۔ انسانی حقوق کے مقامی کارکنوں کے مطابق ریاست اتراکھنڈ میں اتنہا پسند ہندوئوں نے ایک مہم شروع کی ہے جس کے تحت مسلح گروپ مسلمانوں کے بزرگوں، مزارات کی چار دیواریاں اور قبروں کو مکمل طور پر مسمار کر کے زمین کے ساتھ ہموار کرتے ہوئے ان کا نام و نشان ختم کر رہے ہیں۔یہ ہندوگروپ ہتھوڑوں کی مدد سے قبروں کو توڑ نے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب تک درجنوں کی تعداد میں مسلمان بزرگوں کی قبروں کو مسمار کیا جا چکا ہے۔ پولیس یا انتظامیہ اس بارے میںخاموش رہتے ہوئے ان گروپوں کی کاروائیوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔مسلمانوں کی قبروں کو مسمار کرنے کی اس مہم کی وڈیوز سوشل میڈیا پہ بھی موجود ہیں۔
واپس کریں