دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سرنکوٹ پونچھ کے فریڈم فائٹر محمد ریاض المعروف ابو قاسم کی آزاد کشمیر میں بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں شہادت پہ عزیر غزالی کابیان
No image مظفرآباد(پ ر)معروف حُریت پسند کشمیری راہنما ابو قاسم شہید کی مظلومانہ شہادت دشمن کے زرخرید ایجنٹوں کی کاروائی ہے شہید کا مقدس لہو رائیگاں نہیں جائیگا۔بھارتی حکومت دہشت گردانہ کاروائیوں سے ریاست جموں کشمیر کے عوام کے جذبہ آزادی کو کبھی نہیں دبا سکتیں۔آزاد کشمیر میں مہاجرت کی زندگی گزار رہے سرنکوٹ پونچھ کے عظیم آزادی پسند راہنما محمد ریاض المعروف ابو قاسم شہید کی دشمن کے زر خرید ایجنٹوں کے ہاتھوں مسجد پاک میں حالت نماز میں شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ابو قاسم تحریک آزادی کے ایک بے باک، انتھک، مخلص اور جانباز سرفروش تھے جنہوں نے ساری زندگی مقبوضہ ریاست کی آزادی کیلئے وقف کیئے رکھی۔ انکا کہنا تھا کہ آج تحریکِ آزادی ایک عظیم راہنما سے محروم ہوگئی ہے۔ عُزیر احمد غزالی نے کہا کہ اہل جموں کشمیر بھارت کی سفاکی اور دہشتگردی کا مقابلہ گزشتہ چہتر برسوں سے کررہے ہیں۔ مزید کہنا تھا کہ ریاست کے شہری کبھی وادء کشمیر، صوبہ جموں، خونی لکیر کے آر پار اور کبھی بھارت کے خفیہ دہشت گردوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید ابو قاسم کا خاندان سرنکوٹ مقبوضہ پونچھ سے بھارتی دہشت گرد فورسز کے ظلم وجبر کے نتیجے میں ہجرت کرنے پر مجبور ہوا۔ شہید کا خاندان آج کل کوٹلی آزاد کشمیر کی ایک مہاجر بستی میں مقیم ہے۔ انہوں نے ہجرت کے مشکل ترین سفر میں بھی خود کو تحریکِ آزادی کشمیر سے وابستہ رکھا۔ شہید ابو قاسم کے خاندان نے قومی آزادی کی جدوجہد میں بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید کا مقدس لہو کبھی ضائع نہیں جائے گا قاسم شہید کشمیر کے شہیدوں جن میں برہان وانی، ضیاء مصطفی، منان وانی، افضل گورو، ابو حفص، سجاد افغانی، غازی بابا، اشرف صحرائی جیسے لاکھوں شہیدوں کے قافلے میں شامل ہوگئے جنہوں نے ہندوتوا کے دہشت گردانہ حملوں سے اسلامی ریاست کی آزادی اور دفاع کیلئے خود کو قربان کردیا۔ ابو قاسم کی مظلومانہ شہادت اور اُن کی جدائی سے اگرچہ ساری کشمیری قوم خونی لکیر کے آر پار دکھ و تکلیف پوری شدت کے ساتھ محسوس کر رہی ہے یہ بھی سچ ہیکہ شہداء کا مقدس لہو کے صدقے بھارتی سامراج ریاست جموں کشمیر سے رسوا ہوکر نکلے گا۔ انہوں اس بات عزم دہرایا کے بھارت اپنے دہشت گرد فوجیوں اور زرخرید ایجنٹوں کی دہشت گردی کے زریعے کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کرسکتا۔ انہوں نے  قاسم شہید کی  بلندی درجات اور لواحقین کے صبرو تحمل کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعاء کی ہے۔

واپس کریں