دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان آزاد کشمیر میں پیسہ لگا رہا ہے،مسلم کانفرنس کو گن پوائنٹ پر توڑا گیا،فوج کے کردار کو آئینی تحفظ دیا جائے۔ سردار عتیق احمد خان
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ)مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ ہندوستان آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر پیسہ لگا رہا ہے، پاکستان کی حامی جماعت کو کمزور کرنے سے دوسری قوتوں کو جگہ ملے گی کہ وہ نوجوان نسل کو ورغلا سکیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے سینٹ کمیٹی میں اچھی تقریر کی، جو کچھ انہوں نے کہا وہ خطرے کی گھنٹی ہے۔
سردار عتیق احمد خان نے آزاد کشمیر کے ایک روزنامہ اخبار ' سٹیٹ ویوز' کو انٹرویو میں کہا کہ راجہ فاروق حیدر تیسرے آپشن کی باتیں کرتے رہتے تھے، میں نے بطور پارٹی صدر فاروق حیدر کو وزیر اعظم نامزد کیا اور ووٹ دلائے، کوئی ان کو ووٹ دینے کے لئے تیار نہیں تھا، وزیراعظم بننے کے بعد فاروق حیدر کے خیالات کھل کر سامنے آئے تو پھر مجھے اپنے بنائے ہوئے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنا پڑی،مسلم کانفرنس کو گن پوائنٹ پر توڑا گیا، اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ مسلم کانفرنس کو چھوڑنے والے ایک دو کے علاوہ زیادہ تر لوگ جاتے ہوئے مجھ سے اجازت لینے آئے تو آبیدہ تھے، خود مختار ریاست کا تصور صرف خیالوں میں ہے یہ کوئی قابل عمل بات نہیں،پاکستان کو تنہا سیاستدانوں پر نہیں چھوڑا جا سکتا،سیاستدان اس بات کا اعتراف کر لیں کہ وہ ناکام ہو چکے ہیں،وہ قوم کو کوئی کامیابی کا راستہ دکھانے کے قابل نہیں رہے،فوج کے کردار کو آئینی تحفظ دیاجائے،ہمیں مادر پدر آزاد جمہوریت سوٹ نہیں کرتی، اس نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،یہ نظام ناکام ہو چکا ہے،الیکشن دور دور تک ہوتے دکھائی نہیں دے رہے،پاکستان کے مزید انتظامی صوبے بنائے جائیں۔
واپس کریں