دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جب پاکستان میں بجلی کے ریٹس میں اضافہ ہوتا ہے وہی آزادکشمیر کے شہریوں کو منتقل کیا جاتا ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوا ر الحق
No image اسلام آباد(پی آئی ڈی) 3 ستمبر 2023 ۔آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا آزادکشمیر میں بھی اثر پڑا ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے احتجاج کیا اس پر میں نے اضافے پر عملدرآمد روک دیا اور لوگوں سے کہا کہ وہ پچھلی قیمتوں پر ہی بل جمع کروائیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینٹ کی کمیٹی میں بھی یہی بات رکھی کہ ہمارا جو پوٹینشل ہے وہ اٹھائیس سو کے قریب ہے ،ہم وفاق سے دو روپے انسٹھ پیسے کے حساب سے خرید رہے ہیں منگلا اور نیلم جہلم سے جو بجلی خریدی جا رہی ہے وہ آٹھ روپے کے حساب سے ہے ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ آپ ہمیں اسی ریٹ پر دیں ۔ 1967 میں جب منگلا ڈیم بنا اور پھر 2003 میں جب اسے آپ ریز کیا گیا تو ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں پاور پرچیز کمپنی کے بجائے بجلی دی جائے اس پر پھر ہم فیصلہ کریں گے کہ ہم نے اپنے شہریوں کو کس ریٹ پر دینی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کا محکمہ برقیات کو تبدیل کرنے جا رہا ہوں تاکہ بجلی کی سپلائی بہتر ہو آپ مجھے براہ راست بجلی دیں یہ جتنے ہاتھوں میں ہو گی اتنا ہی گرے ایریاز کا اضافہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ اگر براہ راست بجلی ملے گی تو ادارہ بنانے کا فائدہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پہلا حق ان علاقوں کا ہوتا ہے جو پروڈکشن کرتے ہیں یہ آئین میں بھی واضح ہے ۔ہمارا مسئلہ اسطرح حل ہو گا کہ ہمیں اس سے براہ راست دائرہ اٹھانے کا موقع دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تھرمل پاور پروڈیوسر نے کثیر تعداد میں پاور پلانٹ لگائے جو بہت مہنگی ہے جبکہ ہائیڈرل بجلی اسکے مقابلے میں بہت سستی ہے ،آزادکشمیر میں نو ہزار میگا واٹ کا پوٹینشل موجود ہے جس سے فایدہ اٹھایا جانا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے بل جمع کروا دئیے ہیں انہیں اگلے بل میں ایڈجسٹ کر دیا جائے گا ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کابینہ نے بلوں میں اضافے پر ریلیف کا فیصلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ جب پاکستان میں بجلی کے ریٹس میں اضافہ ہوتا ہے وہی آزادکشمیر کے شہریوں کو منتقل کیا جاتا ہے۔ میرا مقدمہ چھوٹا سا ہے کہ میرا آئینی حق مجھے دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ گفتگو ہر شخص اپنے ذہن کے مطابق کرتا ہے روشن پاکستان ہمارا مطمع نظر ہے ہم نے الحاق پاکستان کی منزل حاصل کرنا ہے ہمارا سب کچھ پاکستان سے وابستہ ہے پاکستان ہماری امیدوں اور آرزوں کا مقصد ہے ۔2003 میں منگلا ڈیم اپ ریزنگ کیا گیا واٹر یوز چارجز ایک روپے دس پیسے فی یونٹ ہیں اسطرح جی ایس ٹی کی مد میں خطیر رقم ہے ،ہمارے لائن لاسز اٹھائیس فیصد کے قریب ہیں ،آزادکشمیر میں ابھی گرڈ اسٹیشن بننے ہیں سو فیصد بلنگ تو نہیں ہے لیکن پھر بھی جہاں تک ہو سکتا ہے تو لاسز کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پرامن ہڑتالیں جمہوری معاشرے کا حصہ ہیں نیلم جہلم کے بعد دریائے نیلم کو ڈائی ورٹ کیا گیا جس سے ماحولیاتی مسائل پیدا ہوئے ،میرین کے مسائل ہیں پرامن ہڑتال جمہوری حق ہے تاجروں نے جن مسائل کی طرف توجہ دلائی ہے انہیں حل کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اتحادی حکومت ہے یہاں فیصلہ سازی کیلیے بہت سوچ کر کام کرنا پڑا ،ہمیں حکومت سازی کے ساتھ ہی کئی مسائل کا سامنا تھا میں بطور وزیراعظم اٹھارہ سے بیس گھنٹے کام کر رہا ہوں پورٹ فولیوز کا مسئلہ بھی جلد حل ہو جائے گا ۔سات ارب کا فرانزک آڈٹ ہو گا اگر جواب تسلی بخش ہوا تو ٹھیک ورنہ کیس احتساب میں جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ الحمد للہ کشمیریوں کی اکثریت کا رشتہ پاکستان کے ساتھ ہے ہمارا تعلق ریاست پاکستان اور عوام پاکستان کے ساتھ ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی ۔ خوش آئند بات ہے کہ مین سٹریم میڈیا میں کشمیر کی بات ہونے لگی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی الحاق پاکستان کی توانا آواز تھے اب ہمیں ان کا پیغام عام کرنا ہے کہ علی گیلانی کے نظریے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہندو توا کے فلسفے سے خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی ۔

واپس کریں