دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستانی شاہین نے انڈیا کی بیٹنگ کے میزائل تباہ کر دیئے،شاہین آفریدی، حارث روئوف اور نسیم شاہ کی شاندار بائولنگ،انڈیا کو266کے سکور پہ آل آئوٹ کر دیا، پاکستان کو جیتنے کے لئے267کا ہدف
No image
کینڈی( کشیر رپورٹ) سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے بہترین بائولنگ کرتے ہوئے انڈیا کو49ویں اوور کی پانچویں گیند پہ 266رنز پہ آل آئوٹ کر دیا۔
انڈیا کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔روہت شرما اور شبمن گل نے اوپنرز کے طور پر بیٹنگ شروع کی۔شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی بائولنگ نے انڈین اوپنرز کو محتاط اور دفاعی بیٹنگ پہ مجبور کر دیا۔چند ہی اور کے بعد میچ بارش کی وجہ سے روکنا پڑاتاہم بارش جلد ہی رک گئی۔شاہین آفریدی نے اپنے تیسرے اوور میں روہت شرما کو بولڈ کر دیا۔روہت شرما صرف11رن بنا سکے۔اس طرح انڈیا کی 15کے سکور پہ پہلی وکٹ گر گئی۔ اس کے بعد ورات کوہلی کھیلنے آئے لیکن شاہین آفریدی نے اگلے ہی اوور میں کوہلی کو بھی بولڈ کر دیا۔کوہلی بھی صرف4سکور ہی بنا سکے اور27رن پہ انڈیا کی دوسری وکٹ گر گئی۔یوں شاہین آفریدی نے پہلے روہت شرما اور اگلے ہی اوور میں کوہلی کو بولڈ کر کے انڈیا کے بیٹنگ اٹیک کی دھجیاں بکھیر دیں۔ اس کے بعدشری یاس آئیر بیٹنگ کے لئے آئے۔حارث روئوف نے اپنے دوسرے اوور میںشری یاس آئیر کو 14کے سکور پہ افتخار کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کرا دیا اور48کے سکور پہ انڈیا کی تیسری وکٹ گر گئی۔اس کے بعد ایشان کشن بیٹنگ کے لئے آئے۔11ویں اوور کے اختتام پہ انڈیا کا سکور 3وکٹوں کے نقصان پہ51رہا۔شاہین آفریڈی نے اپنے5اوور کے پہلے سپیل میں 15رن دے کر 2اہم وکٹیں حاصل کیں۔نسیم شاہ نے اپنے پہلے5اوور میں صرف 20رن دیئے اور ان کی شاندار بائولنگ کے سامنے انڈین بیٹسمین بے بس نظر آئے۔
حارث روئوف نے 12ویں اوور کی دوسری بال ہی کی تھی کہ بارش دوبارہ شروع ہو گئی۔تاہم دس منٹ کے بعد میچ دوبارہ شروع ہو گیا۔اس موقع پہ سوشل میڈیا پہ ایک کمنٹ یہ آیا کہ ''پاکستان کے شاہین میزائل نے انڈیا کے براہموس اور اگنی میز ائلوں اور پاکستان کے حتف( حارث ) میزائل نے انڈیا کے پرتھوی میزائل کو چلنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا''۔
14واں اوور کرانے کے لئے شاداب کو لایا گیا اور اپنے پہلے اوور میں شاداب نے صرف3رن دیئے۔15واںاوور حارث روئوف نے شروع کیا اور پہلی ہی بال پہ شبمن گل کو بولڈ کر دیا،شبمن گل صرف10رن بنا سکے اور یوں 66رن پہ انڈیا کی چوتھی وکٹ گر گئی۔نڈیا کے 3بیٹسمین بولڈ اور ایک کیچ آئوٹ ہوئے۔اس کے بعد ہردک پانڈیا بیٹنگ کرنے آئے۔15ویں اوور کے اختتام پہ انڈیا کا سکور4وکٹوں کے نقصان پہ72رہا۔16واں اوور کرانے شاداب آئے اور شاداب کے اس دوسرے اوور میں دو فل ٹاس بالوں پہ ایشان کشن نے دو چوکے لگائے۔اس اوور میں شاداب نے11رن دیئے۔17واں اوور حارث نے شروع کیا اور پہلی بال پہ ایشان کشن نے چوکا لگا دیا، یہ بائونڈری پہ کیچ کا چانس بھی تھا ۔17اوور میں انڈیا کا سکور89ہو گیا۔18ویں اوور میں محمد نواز کو لایا گیا، نواز کی دوسری بال پہ ایشان کشن کیپر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہونے سے بال بال بچے۔نواز نے اپنے پہلے اوور میں صرف3رن دیئے۔حارث روئوف نے اپنے5اوور کے پہلے سپیل میں36رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کیں۔19واں اوور شاداب نے شروع کیاجو شاداب کا تیسرا اوور تھااور اس اوور میں شاداب نے صرف2رن دیئے۔20واں اوور محمد نواز نے شروع کیااور اس اوور نے نواز نے 8رن دیئے۔20اوور کے اختتام پہ انڈیا کا سکور4وکٹوں کے نقصان پہ102ہو گیا۔
21واں اوور شاداب نے شروع کیا جو ان کا چوتھا اوور تھا۔ اس اوور میں ایک چوکے کی مدد سے6رن بنے۔کھیل کے اس مرحلے میں ایشان اور پانڈیا کی پارٹنر شپ میں انڈیا کے لئے رن بننے لگے۔22واں اوورنواز نے شروع کیا جو ان کا تیسرا اوور تھا۔اس اوور میں نواز نے صرف4رن دیئے اور22ا وور میں انڈیا کا سکور112ہو گیا۔23اوور شاداب نے کیا جو ان کا پانچواں اوور تھااور اس میں5رن بنے۔ یوں ایشان اور پانڈیا کی پارٹنر سپ 50رنز کی ہو گئی اور رنز کی اوسط5.2ہو گئی۔24واں اوورنواز نے شروع کیا جو ان کا چوتھا اوور تھا۔اس اوور میں4رن بنے اور انڈیا کا سکور121ہو گیا۔
25ویں اوورکے لئے شاہین آفریدی کو لایا گیا۔اس اوور میں ایک چوکے کی مدد سے 6رن بنے۔اگلا اوور نواز نے کہا اور7 دیئے۔27واں اوور شاہین آفریدی نے کیا جو ان کا 7واں اوور تھا،اس اوور میں صرف ایک رن بنا۔27اوور میں انڈیا کا سکور135ہو گیا۔28ویں اوور کے لئے آغا سلیمان کو لایا گیا۔آغا سلمان نے اپنے پہلے اوور میں5 رن دیئے۔29واں اوور شاداب نے شروع کیا جو ان کا چھٹا اوور تھا۔اس اوور میں ایک چوکے کے ساتھ 7رن بنے۔29اوور میں انڈیا کا سکور147ہو گیا۔اس موقع پہ ایشان کشن55اور ہردک پانڈیا 37رنز پہ کھیل رہے تھے۔30واں اوورآغا سلمان نے کیا اوراچھی بائولنگ کے ساتھ صرف 2رن دیئے۔
31واں اوورشاداب نے کیا اور اس اوور میں شاداب نے 7رن دیئے۔31اوور میں انڈیا کا سکور156ہو گیا۔32واں اوور آغا سلمان نے کیااور صرف4رن دیئے۔33واں اوور نواز نے شروع کیا،نواز کی تیسری بال پہ ایشان نے چھکا لگا دیا،اس اوور میں8رن بنے۔آغا سلمان کے اگلے اوور میں ایشان نے پہلی بال پہ چوکا لگایا،اس اوور میں10رن بنے اور انڈیا کا سکور5.23کی اوسط کے ساتھ178ہو گیا۔اب انڈیا کی پوزیشن مستحکم ہو گئی تھی اور انڈیا تین سو کے قریب رن بنانے کی پوزیشن میںنظر آ رہا تھا۔ایشان72اور پانڈیا 50رنز پہ بیٹنگ کر رہے تھے۔فاسٹ بائولنگ نے انڈیا کو بہت دبائو میں لے لیا تاہم سپن بائولر آتے ہی کھیل انڈیا کے حق میں ہموار ہونا شروع ہو گیا۔
35واں اوور محمد نواز نے کیااور 5رن دیئے۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے 36ویں اوور میں حارث روئوف کو لایا گیا اور اس اوور میں 4رن بنے۔37واں اوور محمد نواز نے شروع کیا جو ان کا آٹھواں اوور تھا، پہلی بال پہ ہی ایشان نے چوکا لگا دیا،اگلی بال پہ سنگل اور تیسری بال پہ پانڈیا نے چھکا لگا دیا،پھر 2رن،پھر سنگل اور آخری بال پہ 2،یوں اس اوور میں 16رن بنے اور انڈیا کا سکور 203ہو گیا۔38واں اوور حارث نے شروع کیا، پہلی بال ڈاٹ، دوسریپہ سنگل، تیسری پہ حارث نے ایشان کشن کو بابر کے ہاتھوں 82رنز پہ کیچ آئوٹ کراتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کا پلہ بھاری کر دیا۔یہ حارث روئوف کی تیسری وکٹ تھی۔ اگلا بیٹسمین رویندرا جدیجہ آیا، اس اوور میں صرف ایک رن بنا۔انڈیا کی 5وکٹیں گر چکی تھیں۔
39واں اوور شاداب نے شروع کیا اور اس اوور میں شاداب نے 5رن دیئے۔40واں اوور حارث نے شروع کیا اور پہلی دونوں بالوں پہ پانڈیا نے دو چوکے لگا دیئے،تیسری بال ڈاٹ،چوتھی بال پہ پھر چوکا، پانچویں اور چھٹی بالز پہ کوئی رن نہیں بنا، اس اوور میں 12رن بنے۔40اوور کے اختتام پہ انڈیا کاسکور 5وکٹوں کے نقصان پہ 221ہو گیا۔ اب پاکستان کو سکور روکنے کے لئے مزید وکٹوں کی ضرورت تھی۔41ویں اوور میں نسیم شاہ کو لایا گیا،اس اوور میں صرف5رن ہی بن سکے۔42واں اوورشاداب نے شروع کیا اور پہلی ہی بال پہ جدیجہ نے چوکا لگا دیا،پھر ڈاٹ، پھر سنگل،پھر2،پھر 4،پھر ڈاٹ، اس اوور میں11رن بنے۔رویندرا جدیجہ کا سکور86ہو گیا تھا۔
43واں اوور نسیم شاہ نے کیا اور صرف 2رن دیئے۔44ویں اوور میں شاہین آفریدی کو لایا گیا اور شاہین نے پہلی ہی بال پہ ہردیک پانڈیا کو 87کے سکور پہ آغا سلیمان کے ہاتھوں آئوٹ کر دیا اور اوور کی آخری بال پہ جدیجہ کو 14کے سکور پہ وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں آئوٹ کر دیا۔45واں اوور نسیم شاہ نے کیا اور پہلی بال پہ ٹھا کر کو 3کے سکور پہ شاداب کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کر دیا، اس اوور میں نسیم شاہ نے 4رن دیئے۔شاہین نے46ویں اوور میں 6رن دیئے۔47ویں اوور میں حارث نے 5رن دیئے۔48ویں اوور میں شاہین نے 4رن دیئے۔49ویں اوور میں نسیم شاہ نے دوسری بال پہ کلدیپ کو 4کے سکور پہ رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کر دیا اورپانچویں بال پہ بھمرا کو 16کے سکور پہ آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کر دیا۔اس طرح انڈیا کی تمام ٹیم49ویں اوور کی سکینڈ لاسٹ بال پہ 266رنز پہ آئوٹ ہو گئی اور پاکستان کو267کا ہدف دیا۔
شاہین آفریدی نے 10اوور میں 35رن دے کر4، نسیم شاہ نے8.5اوور میں36رن دے کر 3 اور حارث روئوف نے 9اوور میں 58رن دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔ انڈیا کی بیٹنگ مکمل ہونے کے بعد گرائونڈ میں ایک بار پھر بارش شروع ہو گئی۔
واپس کریں